कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:14)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جس طرح جسم کو طاقتور بنانے کے لیے ورزش کی ضرورت ہوتی ہے‘ اُسی طرح دِل کو طاقتور بنانے کے لیے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔

٭ چندن کا پیڑ توڑنے پر بھی وہ خوشبو دینا نہیں چھوڑتا۔

٭ اچھائی یا بُرائی زبان میں نہیں دل میں ہوتی ہے۔

٭ جو جتنا زیادہ علم سیکھے گا وہ دُنیا میں سورج کی طرح چمکے گا۔

٭ جو کام تم آج کرسکتے ہو اُسے کل کرنے کی غلطی مت کرو۔

٭ قسمت سے بڑا ہونے سے بہتر اپنی قسمت کو بڑا کیجیے۔

٭ قابل آدمی جنم سے قابل نہیں ہوتا بلکہ کوشش و محنت کرکے وہ قابل بنتا ہے۔

٭ کوشش کرنے والا انسان قسمت کو قصوروار نہیں ٹھہراتا۔

٭ طاقتور ہاتھی کو بھی علم کے ذریعے قید کیا جاسکتا ہے۔

٭ جو دُکھ سے دُکھی نہیں ہوتا وہ دُکھ کو دُکھی کرتا ہے۔

٭ کانٹوں میں بھی رہیں کر خوش کیسے رہا جاتا ہے یہ گلاب کے پھول سے سیکھو۔

٭ دِل روشن ہو تو دُنیا روشن دکھائی دے گی۔

٭ کوئل کی خوبصورتی اُس کے روپ میں نہیں اُس کی آواز میں ہے۔

٭ محنت انسان کو خوداعتمادی اور ایمانداری سکھاتی ہے۔

٭ جوانی میں محنت سے جی چُرانا مستقبل کے سکون اور راحت سے محروم رہنا ہے۔

٭ محنت ‘ ذہن کو مطمئن‘ قلب کو کشادہ اور جسم کو تندرست رکھتی ہے۔

٭ محنت کرنے والا شخص زندگی میں ہمیشہ کامیاب رہتا ہے۔

٭ دولت کی نمائش صرف وہ لوگ کرتے ہیں جن کے پاس دولت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

٭ علم تمھاری حفاظت ایسے کرتا ہے جیسے ماں بچّے کی۔

٭ زندگی ایک ایسا گلشن ہے جہاں پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹے بھی ہوتے ہیں۔

٭ علم ایسی بینائی ہے جو کسی نابینا کے لیے لاٹھی کا کام دیتی ہے۔

٭ علم ایسی روشنی ہے جو بھٹکے ہوئے انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔

٭ خوش اخلاق شخص کبھی غم زدہ نہیں ہوتا‘ چاہے کتنی ہی پریشانی میں کیوں نہ ہو۔

٭ علم و فن میں مہارت حاصل کیجیے۔

٭ غریبی سوچنے سے بڑھتی ہے‘ فکروں سے مسائل بڑھتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے