कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آشنا کے قریب فورڈ شوروم کے سامنے خوفناک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق، چھ زخمی

ناندیڑ :15 مارچ (حیدر علی)ناگپور ہائی وے پر آشنا کے قریب فورڈ شوروم کے سامنے آج شام 6 بجے کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ اس بارے میں ملی معلومات کے مطابق اردھاپور سے ناندیڑ کی طرف جا رہی ایک اسکارپیو گاڑی اپنی صحیح سمت میں تھی لیکن اچانک ایک شخص سڑک پار کر رہا تھا، ڈرائیور نے اسے بچانے کے لیے گاڑی کاٹنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی پھر ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے مخالف سمت میں داخل ہو گئی اور وہاں سے آ رہے ایک ٹرک سے زوردار ٹکر ہوگئی۔یہ حادثہ اردھاپور تعلقہ کے پمپل گاؤں پاٹی فورڈ شوروم کے سامنے پیش آیا۔ حادثے میں جان گنوانے والوں میں سید حذیف عمر 32 سال اور شیخ سلام عمر 30 سال، دونوں ساکن پاکیزہ نگر ناندیڑ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شیخ مستان شیخ زین الدین عمر 30 سال، ساکن سائی نگر ناندیڑ، سید اعجاز سید غوث عمر 25 سال، سید فضل سید غوث عمر 27 سال، نعمان خان حبیب خان عمر 20 سال، شیخ رضوان شیخ علیم عمر 22 سال، سبھی ساکن پاکیزہ نگر ناندیڑ اور شنکر بوڑ کے ساکن پمپل گاؤں ناندیڑ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی، کچھ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ رمضان المبارک کے دوران پیش آئے اس حادثے نے پورے علاقے میں غم کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے گھروں میں ماتم کا ماحول ہے، جبکہ زخمیوں کے اہلِ خانہ بھی گہرے صدمے میں ہیں۔یہ پورا حادثہ فورڈ شوروم کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے