कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل اسکول کے روشن رواں ستارے محترمہ نکہت نلّامندو اور محترمہ ہاجرہ ماشالوالے وظیفہ حُسنِ خدمات سے سبکدوش

شولاپور: 28؍فروری(آفرین شیخ)شہر شولاپور کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” کے دو ممتاز اور مقبولِ عام اُستانیاں محترمہ نکہت پروین رئیس احمد نلّامندو اور محترمہ ہاجرہ ماشالوالے يہ دونوں ماہر استانیاں آج اپنی ايکتیس اور بتیس سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد وظیفء حُسنِ خدمات سے سبکدوش ہوگئیں ۔ بروز جمعہ مورخہ 28 فروری 2025 کو مدرسہ ہذا کے پرنسیپل محترم ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسہ میں آپ دونوں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز” سے نوازہ گیا۔ اور معاون صدر مدرسہ محترمہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، محترمہ فوزیہ شیخ ،محترمہ فرزانہ نداف ،محترمہ شیرین خان کے دستِ مُبارک دونوں استانیوں کی گلپوشي کی گئی ۔ ساتھ ہی اسپورٹس اور تدریسی شعبے میں قابل ذکر خدمات کے مدّ نظر مدرسہ اور جونیئر کالیج کے مشہور و معروف اسپورٹس ٹیچر محترم الطاف حسین صدیقی کو بھی مدرسہ ہٰذا کے پرنسيپل محترم ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، محترم وسیم نلّامندو اور محترم ذاکر شاہ پورے کے دستِ مُبارک "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز” سے نوازہ گیا۔ اس الوداعی تقریب کے آغاز میں مدرسہ ہذا کی حفظ کلاس کے طالب علم عبداللہ سمیر کمیشنر نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی ۔ بعد از آں اساتذہ کرام نے اپنے تاثرات پیش کیے اور تینوں اساتذہ کی جملہ خدمات کو بیان کیا۔ اس موقع پر محترم رئیس احمد نلّامندو، محترم نصیر ماشالوالے، محترمہ مہ جبین صدیقی، محترم ڈاکٹر بشیر حسین رچبھرے، محترم ہارون سیّد، محترم جاوید مُلّا، محترمہ ساجدہ رچبھرے، محترم عبد الکریم رچبھرے؛ صدر مدرس محترم یونس ماڈل اسکول، محترم شگف نلّامندو، محترم مدثر نلّامندو، ایڈوکیٹ محترم شکیب نلّامندو، محترمہ وفا نلّامندو،محترمہ عالیہ نلّامندو،محترمہ اسراء نلّامندو، محترم شعیب شیخ، محترمہ ڈاکٹر عمامہ صدیقی، محترمہ ڈاکٹر فائيزہ صدیقی، محترم عبدالغفور سوداگر، محترم عمران منگلگری، محترم محمّد علی شیخ، محترم ذاکر شاہ پورے ، محترمہ شیرین خان، اور دیگر معززین مہمانان اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس جلسے میں تحریک صدارت محترمہ شبانہ ، شاہ بھائی نے کی جبکہ تائید محترمہ ناظمین پٹیل نے کی اور رسمِ شکریہ محترمہ فرزانہ نداف نے ادا کیا۔ اس جلسے کو محترم اکبر پٹھان نے اپنی متاثر کن نظامت سے سجایا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترم نوید منشی، محترم محسن ماشال، محترم محمود خطیب، محترمہ ثنا مُلّا، محترمہ رضیہ گبورے، محترمہ زینب کاتنگھر، محترمہ نغمہ مجاور، محترمہ آفرین مُلّا، محترمہ جویریہ،محترمہ عظمیٰ استاد،محترمہ جویریہ کامبلے، محترمہ زیبا شيخ، اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے