कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا سیمی انگلش اسکول میں استقبالیۂ رمضان کا پروقار انعقاد

پربھنی:28؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اقرا سیمی انگلش اسکول میں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک روح پرور استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی روحانی روشنی نے ماحول کو مزید پرنور بنا دیا۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے یکے بعد دیگرے بہترین تقاریر پیش کیں، جن میں رمضان المبارک کی اہمیت، اس کے فضائل اور اس مہینے میں عبادات کی برکات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر محترمہ راحیلہ میم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روزے کا اصل مقصد نہایت خوبصورت انداز میں سمجھایا اور انہیں تقویٰ، صبر اور شکرگزاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اسی طرح ارمان سر نے بھی رمضان المبارک کی فضیلت اور اس ماہ کے روحانی فوائد پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں محترمہ صبا میم نشاط میم محترمہ شیبا میم اور جویریہ میم اس پروگرام میں پیش پیش رہے ۔ اس پرنور اور ایمان افروز محفل نے طلبہ کے دلوں میں رمضان المبارک کے احترام اور اس سے متعلق جوش و جذبہ بیدار کیا۔یہ بابرکت تقریب اقرا سیمی انگلش اسکول کی دینی اور روحانی تربیت کے عزم کی عکاس تھی، جو طلبہ میں اسلامی شعور بیدار کرنے کی ایک بہترین کاوش ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے