कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھی میں سائنس ایگزیبیشن کاشاندارانعقاد

پربھنی:25؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) انڈین اسکول آف لرننگ کے طلباء کی ایک شاندار سائنس ایگزیبیشن(جس کا مرکزی موضوع قرآن اور سائنس تھا)کا انعقاد نہدی پیلس فنکشن ہال میں عمل میں آیا طالب علم محمد خالد کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغازہوا نذرانہ نعت طالبہ مسفرہ نے پیش کیا پروگرام کی صدارت مدرسہ ہذا اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب ڈاکٹرعبدالعزیز صاحب نےکی اس نمائش کا افتتاح رکن پارلیمنٹ محترمہ فوزیہ خان کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر مولانا رفیع الدین اشرفی ڈاکٹر ظفر اقبال امیرخان سر وارم کے سیکریٹری جناب شیخ معروف اقراءاسکول کے سید مجاہد علی بطور مہمان خصوصی ڈانس پر تشریف فرما تھے اسکول ہذا کے پرنسپل جناب ناصر خان نے مہمانان کا استقبال کیا مدرسہ ہذاکی معلمات صدف فاطمہ اور امتہ المقیت میڈم نے اس ایگز یبیش کی تفصیلات پیش کی سب ہی مہمانوں نے طلباء کی موُثررہنمائ کی۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض محمد ضیاء الدین(ایڈیٹر ریجنل نیوز )نے اپنے منفرد انداز میں انجام دہے۔اس موقع پر جناب اختروالدین۔جناب محمد منیر ماہر تعلیم۔جناب ڈاکٹر ہارون رشید تامبولی۔جناب عبداحفیظ۔جناب عبید شریف ۔جناب اطہر صاحب قاضی ریحان صاحب محترمہ شاہین میڈم محترمہ نازِمہ میڈم یاسمین میڈم اور معراج میڈم سمیت بےشمارسرپرست و حضرات خواتین نےاس ایگزیبیشن کا معاینہ کر کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر طلباء وطالبات نے ایک سو سے زائد تجربات پیش کیے ۔اس پروگرام کو موثر بنانے میں مدرسہ ہذا کے سب ہی اسٹاف نے ان تھک محنت کی جلسہ کا اختتام ایگزیبشن کے نتائج کے ساتھ ناصر خان صاحب کے شکریے پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے