कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان اور شخصیت کی تعمیر

تحریر:سید معزالرحمان، ناندیڑ

فرض کیجیے کہ ہمیں زمین کا ایک ٹکڑا دیا جائے اور کہا جائے کہ اس سے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرو، اس زمین پر جھاڑیاں ہوں، جابجا ٹیلے ہوں، گہری کھائیاں ہوں اور قد آور درخت ہوں تو اس صورت میں ہم کیا کریں گے؟
کیا ہم وہاں بیج بو سکتے ہیں؟
سب سے پہلا کام ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
یقینا!! ہم اپنے سفر کا آغاز تخریب سے کریں گے۔
☆ ہاتھ میں درانتی لےکر جھاڑیاں صاف کریں گے۔
☆کلہاڑی سے درختوں کو کاٹیں گے۔
☆درخت دوبارہ نہ اگ آئیں اس لئے ان کی جڑوں کو آگ لگا کر بھسم کریں گے۔
☆ٹریکٹر لگا کر زمین ہموار کریں گے۔
☆پھر ہل چلا کر زمین کو بیج پیرنے کے قابل بنایئں گے۔
پھر زمین کو نرم کریں گے، اب سب سے نازک کام شروع ہوتا ہے، سب سے نازک مرحلہ بیج فراہم کرنے کا ہے۔
☆سوچئے اگر یہ سب کرنے کے بعد غلط بیج لگا دیں تو کیا ہوگا؟
☆یا اگر آپ نے زمین کو ہل چلا کر چھوڑ دیا تو کیا ہوگا؟
☆کیا پھر سے جڑی بوٹیاں نہیں اگ آئیں گی؟
انسان کے دل کی زمین کا حال بھی بالکل ایسا ہی ہے۔
☆غلط افکار،جھوٹی آرزووں، امیدوں، فرسودہ تصورات کی جھاڑیاں اگی ہیں۔
☆جھوٹی انا کے قد آور درخت اگ آتے ہیں۔
☆جاہلی عصبیت کے اونچے ٹیلے
☆خوف، حسد و بغض کی کھائیاں
☆حرص و لالچ کی دلدل
غلط افکار فرسودہ تصورات، روایتی رسم و رواج، ان سب کی تخریب ضروری ہے۔
دل کی دنیا کی تعمیر فطرت کے مطابق ہونی چاہئے، جب تک ہم تخریب سے آغاز نہیں کریں گے تعمیر ممکن نہیں۔
رمضان کے مبارک مہینہ میں دل کی زمین ہموار ہوتی، اس میں نرمی اور گداز پیدا ہوتا ہے۔
اب اس زمین میں بیج بویا جاسکتا ہے۔
سوال یہ ہیکہ کونسا بیج؟
یہ بیج قرآن فراہم کرتا یہ اللہ سے محبت کا بیج ہے۔ جسے قرآن کلمہ طیبہ کہتا ہے۔اس کے مقابلے میں تمام افکار و نظریات کو کلمہ خبیثہ کہا گیا ہے۔
یہی فلسفہ "لا الہ الا اللہ” ہے، جس کی ابتدا "لا” کے بیک گراونڈ سے ہوتی ہے، یعنی دل کی دنیا اور ایک نئی شخصیت کی تعمیر تخریب سے شروع ہوتی ہے۔
اللہ تعالی سے دعاء ہیکہ اس رمضان میں ہمارے دل کی کیفیت کو بدل دے، دل کی زمین کو غلط افکار، جھوٹی آرزووں ، انا، حسد، خوف و بغض اور جاہلی عصبیت اور بے جا نام و نمود سے پاک کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور دل کو اللہ کے نور سے منور کرنے اور محبت سے پر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے