कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیوا جی کالج اودگیر میں شعبۂ اردو کی جانب سے مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد

اودگیر :24 فروری(پریس ریلیز)مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے تعاون سے شعبہ اردو شیوا جی کالج اودگیر میں 21 فروری 2025 کو طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی غرض سے چھترپتی شواجی مہاراج کے 395 یوم پیدائش پر اردو میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بی اے، بی کام، بی ایس سی ، سال اول دوم سوم کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔مضمون نویسی کے لیے عنوان "چھترپتی شواجی مہاراج شخصیت و سیاست” رکھا گیا۔اس پروگرام میں شوا جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ار ایم مانجرے،ائی کیو اے سی کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر وی ایم پوار،شعبۂ مراٹھی کے پروفیسر ڈاکٹر این اے کدم،شعبہ کامرس کے پروفیسر ڈی بی کونالے،شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب ( محبوب ثاقب) اور شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر نداف محمد فیاض مسند پر تشریف فرما تھے۔پروگرام کوآرڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب نے کہا کہ مضمون نویسی طلبہ کی تحریری صلاحیتوں اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔صدر شعبہ ؔ اردو ڈاکٹر نداف محمد فیاض نے کہا کہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے شعبہ اردو کی جانب سے ماضی میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے،اور ائندہ بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔شعبہ کامرس کے پروفیسر ڈی بی کونالے نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے میر تقی میر کے شعر کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک شرین زبان ہے اس کی شرینی کے تعلق سے مجھے یہ شعر یاد ا رہا ہے ۔
نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی ایک گلاب کی سی ہے
آئی کیو اے سی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر وی ایم پوار نے طلبہ کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ہمارا کالج گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہے کہ یہاں ہر مذہب ہر قوم کے طلبہ و طالبان کثیر تعداد میں علم حاصل کرتے ہیں۔یہ کالج کسی ایک مذہب کسی ایک قوم یا کسی ایک فرقے کا کالج نہیں ہے۔اس بات کی توثیق NAAC کمیٹی نے بھی کی ہے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ار ایم مانجرے نے مضمون نویسی کے مقابلے میں اردو طالبہ کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان طلبہ کے لیے میں آئندہ بھی شعبہؔ اردو کے اساتذہ جو بھی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت مانگیں گے میں دے دوں گا۔ میں جانتا ہوں کہ ہمارے ان طلبہ میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں۔ بس انہیں منظر عام پر لانے کی ضرور ہے پرنسپل صاحب بھی اردو شعر و شاعری سے دلچسپی رکھتے ہیں لہذا اس موقع پر انہوں نے ایک نظم و سنا کر خوب داد حاصل کی۔اور کہا کہ اردو سے میرا تعلق بچپن سے رہا ہے میرے دوست و احباب میں اردو پڑھنے والے بولنے والے بڑے پیمانے پر رہے ہیں۔مضمون نویسی کے اس مقابلے میں پرچے جانچنے کے بعد نتیجے نکالے گئے اور 22 فروری 2025 کو مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے تین طلبہ کو انعام اول دوم اور سوم سے نوازا گیا۔انعام میں ایک سند اور مومنٹو دیا گیا۔انعام اول کی حقدار بی اے سال سوم کی طالبہ شیخ ثنا رہی ہیں۔انعام دوم سے بی اے سال اول کی طالبہ ثنا شفیع کو نوازا گیا جبکہ انعام سوم پٹیل نیہا علیم نے حاصل کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے