कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو کارواں اورنگ آباد کے پانچ سالہ سفر کی شاندار تکمیل – ادب، تعلیم اور تخلیق کا شاندار جشن

اساتذہ میں ہزاروں طلبہ کے مستقبل کے تعلق سے احساس جواب دہی ہونا چاہیے:ڈاکٹر مخدوم فاروقی

اورنگ آباد :21؍فروری (پریس ریلیز) اردو زبان و ادب و طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی تنظیم اردو کارواں (اورنگ آباد)اپنی شاندار کامیابیوں کے ساتھ چھٹے سال میں داخل ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی، جس میں اردو کے شیدائی، اہلِ ادب، علم دوست شخصیات، سرپرست، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسکولی طلباء نے مترنم اواز میں نظم پیشِ کی اس کے بعد اردو کارواں کی کوآرڈینیٹر محترمہ نفیسہ بیگم نے سال 2024 کی تعلیمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں تنظیم کی کامیاب کارکردگی اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔تقریب کی صدارت اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر مخدوم فاروقی (پرنسپل، ڈاکٹر رفیق ذکریا ویمنس کالج)،سید نورالحسنین (معروف ادیب و افسانہ نگار) اور ڈاکٹر مسرت فردوس (سابقہ پروفیسر، شعبہ اردو، بامو یونیورسٹی) شریکِ رہے اس کے علاوہ تقریب میں کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں محسن ساحل (ممبئی)، واحد فاروقی (ایڈیٹر واحد کلام)، خواجہ کوثر حیات (پرنسپل، فاطمہ اردو پرائمری اسکول) اور معروف سماجی شخصیت بابا بلڈر شامل تھے۔یہ تقریب اردو ادب کے متوالوں کے لیے دوہری خوشی کا باعث بنی، کیونکہ اس موقع پر اردو کارواں کے رکن مجلس عاملہ معروف شاعر محسن ساحل کی نئی تخلیق(مجموعہ غزلیات) "بیچ سمندر ساحل” کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آیا۔ کتاب کی رونمائی سید نورالحسنین کے دستِ مبارک سے ہوئی، جنہوں نے اس تخلیق کو اردو ادب میں ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے کتاب پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیق زندگی کے تجربات کو شاعری کے خوبصورت پیرائے میں پیش کرتی ہے، جو اردو ادب کے قاری کو ایک منفرد تجربے سے روشناس کراتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ”وہ قوم تباہ ہو جائے گی، جو یہ سوچتی ہے کہ اس کی اور اس کی زبان و تہذیب کی حفاظت کرنا حکومت کا کام ہے۔”
اسی طرح ڈاکٹر مخدوم فاروقی بے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں اردو کارواں کی ٹیم کو سلام کرتا ہوں اس لیئے کہ یہ سال بھر مختلف سرگرمیوں کے زریعے طلباء کو جوڑے رکھتے ہیں اور انکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پروان چڑھا تے رہتے ہیں۔اور ڈاکٹر مسرت فردوس نے بھی اس محسن ساحل کی کتاب کو سراہتے ہوئے اسے ایک جذباتی اور فکری تحریر قرار دیا، جو ہر صفحے پر زندگی کی حقیقتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
صدر تقریب صدر اردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد،فرید احمد خان نے اردو کی بقا اور فروغ کے لیے نہ صرف پروگراموں اور مقابلوں کے انعقاد پہ زور دیا بلکہ انہوں نے اردو کے جائز دستوری حقوق کےحصول کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے اورنگ اباد کی اردو کارواں کی ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی۔ اور بابا بلڈر کی سماجی خدمات کو سراہا۔
اردو کارواں کے گزشتہ پروگراموں میں نمایاں کارکردگی کرنے والے 225 طلباء اور اساتذہ کو اعزازات، و انعامات سے بھی نوازا گیا۔ واحد کلام فاونڈیشن اور اردو کارواں کے اشتراک سے ایجوکیشن ایکسپو 2024 میں منعقدہ ڈرائنگ اور خطاطی مقابلے میں 1100 طلبہ نے شرکت کی تھی، جن میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ایک تین سالہ ننھی طالبہ، جو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوئی تھی، اسے بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
بہترین تخلیقی خدمات پر تبریز خان (کریسٹل ڈزائن)، عبدالباسط صدیقی اور سلیمان شاہین ( مائنڈس ان موشن فاونڈیشن) کو تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو تفویض کیا گیا ۔ واحد کلام فاونڈیشن کو سال بھر اردو کاروں کی سرگرمیوں میں تعاون کرنے پر ڈائریکٹر عبد واحد فاروقی کا ٹرافی دے کر اعزاز کیا گیا۔بہترین تدریسی خدمات و اردو کاروں کے ساتھ تعاون کے اعتراف میں اساتذہ کرام کو سپاسنامے عطا کیے گئے۔۔ ، شاندار تعلیمی و ادبی سرگرمیوں میں شامل اردو کاروں، سے تعاون پر اقرا پرئمری اسکول، علامہ شبلی ہائی اسکول، اندرا گاندھی اردو ہائی اسکول، میونسپل کارپوریشن اسکول کراڑپورہ، شروش اردو ہائی اسکول اور محمدیہ اردو اسکول کو ٹرافی سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے خصوصی سرپرائز گفٹس بھی رکھے گئے، جو انہیں اس حسین محفل کی یادگار کے طور پر پیش کیے گئے۔ اس یادگار تقریب کی بہترین نظامت اردو کارواں کی ایونٹ کوآرڈینیٹر راشدہ کوثر اور انچارج محمد عرفان سوداگر نے کی، جن کے منفرد اور دلکش اندازِ بیاں نے محفل کو مزید جاندار بنا دیا۔ آخر میں، اردو کارواں کی رکن قاضی نُزہت فاطمہ نے شکریہ کے کلمات پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں، اساتذہ، طلبہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جن کی موجودگی نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
یہ تقریب اس بات کا واضح ثبوت تھی کہ اردو نہ صرف ایک زبان، بلکہ ایک مکمل تہذیب، تاریخ اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ اردو کارواں اپنی پانچویں سالگرہ کے ساتھ اس مشن پر مزید جوش و خروش اور عزم کے ساتھ گامزن ہے، تاکہ اردو زبان کا چراغ ہمیشہ روشن رہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اردو کاروں کی پوری ٹیم کے علاوہ اردو کارواں اسٹوڈنٹس کلب ممبران نے انتھک محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے