कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر-سی ماہم جونیئر کالج آف ایجوکیشن ممبئی میں امنگ گروپ کا لیکچرر قادری عائشہ کےزیر نگرانی انٹرن شپ کا نادرالمثال تقسیم انعامات اور ثقافتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار

پربھنی:20؍فروری ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 29 فروری 2025 بروز جمعرات طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں ہمیشہ کوشاں رہنے والا ممبئی کا مشہور و معروف ادارہ آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج میں ہر سال کی طرح امسال بھی منفرد وانوکھے انداز میں انٹرن شپ کے تمام سرگرمیاں انجام دیئے گئے-امنگ گروپ کی انٹرن شپ کی اختتامی تقریب پروفیسر قادری عائشہ کے زیر نگرانی موری روڈ میونسپل اسکول نمبر-1 میں انجام دی گئی-پروگرام کا آغاز جماعت ہفتم کی طالبات الفیہ اور ذکرہ نےقران پاک کی تلاوت سے خوش الحان آواز میں کیا-سال اول کے زیر تربیت معلمین تطہیر فاطمہ اور انصاری خوشبو نے اول ودوم جماعت کے ننھے منے بچوں کے ذریعے "لب پہ آتی ہے دعا "بہترین انداز میں ایکشن کے ساتھ پیش کئے-سال اول سے رافعیہ اور مشاہد رضا نے جماعت سوم وچہارم کے طالبات کے ذریعے خوبصورت انداز میں استقبالیہ گیت پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا-سال اول سے گل افشاں اور فاروقی الفیہ نے جماعت پنجم کے طلبہ کے مابین نمایاں کوئز مقابلے کا انعقاد کیا-سال دوم سے قریشی رضوانہ اور ادریسی شاہین نے جماعت ششم کے طالبات کو حسین دلہنوں کا روپ دیتے ہوئے "برائڈل شو” پیش کیا-سال دوم سے آمنہ اور ثانیہ نے جماعت ہفتم کے طالبات کے ذریعے دلکشی انداز میں حب الوطنی گیت کو ایکشن کے ساتھ پیش کرتے ہوئے سامعین کا دل جیت لیا-نیز سال دوم سے عظمی اور مبشرہ نے جماعت ہشتم کے طلباء کے ساتھ "تعلیم اور کامیابی "اس موضوع پر دل کو چھو جائے والا ڈرامہ پیش کیا- سال دوم سے ہمیرہ اور صابرہ نے ہفتم اور ہشتم کے طلباء کے ذریعے دھماکے دار پیرامڈ شو پیش کیا-ساتھ ہی ساتھ دوران انٹرن شپ منعقد کئے گئے تمام مقابلے جیسے نعت کا مقابلہ،خوشخطی کا مقابلہ، بلند خوانی کا مقابلہ ،سلاد ڈیکوریشن ،بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ،ڈرائنگ کا مقابلہ وغیرہ میں باالترتیب اول، دوم و سوم انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بہترین انعامات سے نوازا گیا علاوہ ازیں اول تا پنجم جماعت کے لئے” اسپورٹس ڈے” کا کامیاب انعقاد کیا گیا-جس میں ہر ایونٹ میں اول، دوم و سوم انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا-پروگرام میں موجود مہمان خصوصی وپروگرام کے صدر محترمہ الماس افروز صاحبہ (بیٹ آفیسر سیکنڈری سیکشن ایم سی جی ایم)نے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے-طلباء کو ایسا ماحول میسر ہو جو نہ صرف ان کے تعلیمی معیار کو بلند کرے بلکہ ان میں تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو بھی پروان چڑھائے -انٹرن شپ کی اس مثالی اختتامی تقریب کو محترمہ نے خوب سرایا اور زیر تربیت معلم کو دلی مبارک باد پیش کی-ساتھ ہی ساتھ موری روڈ میونسپل اسکول نمبر-1 کے سنئیر ٹیچر جناب احمد سر نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-اتنا ہی نہیں بلکہ موری روڈ میونسپل اسکول کے صدر معلمہ محترمہ بلقیس انصاری صاحبہ نے تمام زیر تربیت معلمین کی محنتوں کی داد دیتے ہوئے انعامات سے نوازا اور دعائیہ کلمات پیش کئے-موری روڈ اسکول کے شوکت سر،افتخار سر،رضوان سر،احمد سر،فردوس مس ،نزہت مس اور جملہ اساتذہ کا انٹرن شپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون رہا-آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان نے اپنے اظہار خیال میں امنگ گروپ کی مثالی کارکردگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل تعریف وقابل فخر لمحہ ہے اور تمام زیر تربیت معلمین کے لئے روشن مثال ہے جناب خالد احمد خان سر نے اس طرح کی سرگرمیوں کو تعلیمی ترقی کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا-اس پروگرام میں مہمان اعزازی کے طور پر محترمہ شاہانہ شاہین صاحبہ، محترمہ سیدنادرہ صاحبہ، محترمہ مومن منصفہ صاحبہ اور محترم پانڈورنگ کھرات صاحب اور ونوبا بھا وےمیونسپل اسکول کے صدر معلم جناب عتیق سر بھی موجود تھے-امنگ گروپ کی سپروائزر قادری عائشہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زیر تربیت معلمین کی محنت،لگن و جستجو کے مضبوط روابط نے انٹرن شپ کے اختتامی پروگرام کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا-اور تمام زیر تربیت معلمین کی کاوشوں کو انتہائی منفرد انداز میں سراہتے ہوئے گولڈ میڈل سے نوازا -نظامت کے فرائض سال اول سے گل افشاں اور سال دوم سے سید آمنہ نے انوکھے انداز میں نبھانے-آخر میں قادری عائشہ کے فرض شکریہ کے ساتھ پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہوا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے