कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایکتاء اُردو پرائمری اسکول اردھاپور میں سالانہ پروگرام کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:19؍فروری ( راست) 18 فروری بروز منگل بوقت صبح 10 بجے ایکتاء اُردو پرائمری اسکول اردھاپور میں سالانہ پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام، نغمے، دینی معلومات، مکالمے، ڈرامے، ایکشن سانگ اور تقاریر پیش کیں، جنہوں نے حاضرین کو محظوظ کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد اسکول کے صدر مدرس غفار خان واحد خان سر نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کی محنت کو سراہا۔ اساتذہ کرام کی رہنمائی میں طلباء نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔پروگرام میں عالیجناب الحاج سید رحیم سید میرصاحب( سابقہ صبا پتی نائیگاؤں بازار اور سیکرٹری ایکتاء اُردو پرائمری اسکول اردھاپور ) ، اور جی آئی او اردھاپور کی ذمہ دار عالیہ خان بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ مہمان خصوصی کا گلدستہ اور شال کے ذریعے استقبال کیا گیا، مہمان خصوصی نے بھی اپنے خطاب میں تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔کنوینگ کے فرائض مددگار معلمہ نوشین باجی نے بہت ہی بہترین انداز میں انجام دیے،پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی بہترین کارکردگی کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مددگار معلمہ پروین باجی نے اظہار تشکر کیا اور سورہ العصر کی تلاوت پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس نے اپنے خطاب میں طلباء کی محنت اور کامیابی کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔ پروگرام کے اختتام پر والدین اور مہمانوں نے پروگرام کی کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد دی۔اس پروگرام کے ذریعے اسکول نے نہ صرف تعلیمی میدان میں اپنی کامیابیاں اجاگر کیں، بلکہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔اس سالانہ ثقافتی پروگرام نے اسکول کی تعلیمی اور ثقافتی ترقی کا ایک اور سنگ میل طے کیا، جس سے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ملا۔ اس کے علاوہ، اسکول کے تمام اساتذہ کی انتھک محنت نے اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے