कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویلنٹائن ڈے کے دِن ’’حيا ء ڈے‘‘لیکن الوداعی تقاریب کے نام پر اردو طبقہ میں ہونے والے ’’بے حیاء تقریب ‘‘پر کیا؟

کنوٹ ـ:19؍فروری (اکرم چوہان)8975786776
غیر مسلموں کے تہوار 14 فروری کے دِن’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کو کچھ مُسلم تنظیموں کی جانب سے ’’حياء ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، اِسی دِن ’’بائیکاٹ ویلنٹائن ڈے‘‘ کا ٹرینڈ کافی چلایا جاتا ہے،لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ اردو اسکولز،کالجز اور مختلف کوچنگ کلاسز ، مختلف اکیڈمیز میں 26 جنوری یومِ جمہوریہ،15 اگست یومِ آزادی ،ثقافتی پروگرام،سینڈاف کے نام پر ناچ گانوں کے پروگرام ہوتے ہیں،بڑے پیمانے پر ناچ گانے ہوتے ہیں ، اس وقت مُسلم تنظیموں کے ذمےدارکہاں جاتے ہیں،کیا اس دین ’’حیاء ڈے‘‘ نہیں منایا جا سکتا؟صرف ویلنٹا ئن ڈے کے دِن ہی کیوں؟جِس وقت سینڈاف کے نام مختلف اردو اسکولز کالجز میں عجیب عجیب قِسم کی رسم رواج کے ذریعے وہاں کے طلباء کو الوداعی تقریب میں ایک دوسرے کو تحائف دیے جاتے ہیں جس میں کافی بیجا رسمیں ہوتی ہیں ۔گزشتہ دنوں ناندیڑ میں ایک کیمسٹری ،فزکس اکیڈمی کی الوداعی تقریب میں کھلے عام گلاب کے پھولوں کی بارش ہوئی ، بڑے پیمانے پر فوٹو شوٹ ہوا،بڑے پیمانہ پر مُسلم طلباء نے کھلے عام جشن منایا ، اس جشن کا ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا پر خود اس اکیڈمی کے ذمّے داروں نے اپلوڈ کیا ہے،کیا ایسے اکیڈمی میں ’’حیاء ڈے‘‘کی ضرورت نہیں ہے؟کیا غیر مُسلم ان کو دیکھ کر کیا سیکھیں گے ؟ویلنٹائن ڈے سے پہلے سینڈاف اور مختلف ثقافتی پروگراموں میں ہونے والے بیہودہ رسموں کو ’’حیاء ڈے‘‘کے طور پر منانے کی ضرورت ہے،مُسلم تنظیموں کے ذمّےداروں کواس جانب دھیان دینے کی کافی ضرورت ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے