कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

29 سالہ تدریسی خدمات کے بعد انصاری محمد عقیل سر سبکدوش

ملکاپور: 1/ مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق روہین کھیڑ (تعلقہ موتلہ، ضلع بلڈھانہ) نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، روہین کھیڑ کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز استاد انصاری محمد عقیل محمد شفیع صاحب 29 سالہ بے داغ اور بے لوث تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد آج یکم مئی 2026 بروز جمعہ کو سبکدوش ہوگئے.انصاری محمد عقیل سر کا تعلق روہین کھیڑ سے ہی ہے. انہوں نے سال 1998 میں بحیثیت مدرس نیشنل اردو ہائی اسکول سے اپنے تدریسی سفر کا آغاز کیا. دورانِ ملازمت انہوں نے اردو اور انگریزی مضامین نہایت محنت، خلوص اور لگن کے ساتھ پڑھائے اور سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا.ان کے شاگرد آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں ضلع پریشد کے پرائمری و ہائی اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ بھی شامل ہیں، جبکہ کئی طلبہ ملک و بیرونِ ملک دیگر میدانوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں. انصاری محمد عقیل سر کو طلبہ میں ایک مثالی استاد کے طور پر جانے جاتے ہے۔ انہوں نے دسویں جماعت کے انگریزی پرچے کے ولیور اور بعد ازاں ماڈریٹر کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں. اس موقع پر جمیعتہ علماء ضلع بلڈھانہ کے جنرل سکریٹری و ترجمان انصاری محمد ظل الرحمن اشاعتی نے انہیں 29 سالہ بے لوث خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. علاقہ و اطراف بھر سے انکی سبکدوشی پر تعلیمی و سماجی حلقوں میں قدر و احترام کے ساتھ انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے. سوسائٹی اراکین و اسکول ہذا اسٹاف و عزہ دوست احباب و متعلقین نے انکی باوقار ، بخیریت ملازمت مکمل ہونے اور عزت و احترام کے ساتھ سبکدوش ہونے پر والہانہ استقبال کرتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے