कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یشونت مہا ودیالے میں انڈکشن پروگرام کا انعقاد

بلڈھانہ:8؍اگست ( راست) آج بتاریخ 8 اگست بروز سنیچر طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے شعبۂ اردو کی جانب سے انڈکشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب عمیر احمد صدیقی صاحب، لیکچرر جونیئر کالج، ضلع پریشد چکلی، ضلع بلڈھانہ موجود تھے۔ کالج ہٰذا کے پرنسپل نے مہمانِ خصوصی کو گلدستہ پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروگرام کا آغاز صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے پروگرام کی غرض و غایت تفصیلی انداز میں پیش کی۔ نیز شعبۂ اردو کی جانب سے ہونے والی فعال سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
پرنسپل ڈاکٹر جی۔ این۔ شندے سر نے اپنے صدارتی خطبے میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے اردو زبان کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کو مستعدی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔
پھر مہمانِ خصوصی نے قرآنِ مجید کی آیات کی قرأت کرتے ہوئے کلیدی خطبے میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو ادب کے حوالے سے اردو زبان کی مسلمہ اہمیت بیان کی۔ اور ساتھ ہی ساتھ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی اور عالمی سطح پر اردو میں روزگار کے مواقع بیان کیے۔ موصوف نے اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات کے حوالے سے مسابقتی امتحانات جیسے ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کی معلومات فراہم کی۔
انڈکشن پروگرام کا اظہارِ تشکر شعبۂ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر احمد نے خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا اور نظامت کے فرائض بحسنِ خوبی بی اے سالِ سوم کی طالبہ صغریٰ تراب نے ادا کیے۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے