कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گاڑے گاؤں روڑآلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی میں رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان سے ترقیاتی کام ،روڑ ،نالی ودیگر تعمیرات کرنےکا مطالبہ

ناندیڑ :6؍مئی ( راست) بتاریخ 5 مئی 2026 کو حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناندیڑ حلقہ لوک سبھا کے منتخب کردہ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان کے آفس بھاگیہ نگر میں بالمشافہ ملاقات کی اور گاڑے گاؤں روڑ علاقہ کے آس پاس محلہ جات کی بستیوں کی صورتحال اور خاص طور پر بارش کے دنوں میں ہونے والی تکلیفوں سے واقف کروایا اور وفد نے کہا کہ یہ علاقہ کوحکومت نے تروڑے علاقے کے ساتھ مہانگر پالیکا میں شامل کیاتھا لیکن جس طریقہ سے تروڑے علاقے کی ترقی بڑی تیزی کے ساتھ کی گئی لیکن یہ علاقہ آج تک ترقیاتی کاموں سے دور رکھا گیا ہے ۔ وفد نے رویندر چوہان سے مطالبہ کیا کہ آپ اپنے خاصدار فنڈ کے ذریعے ایسے ضرورت مند علاقوں کو پوری سہولیات فراہم کرکے ترقی کروائی جائے ۔ اس علاقے میں روڑ ،نالی ، اسٹیٹ لائین کے نئے کھمبے ڈال کر عوام کو ہونے والی تکلیفوں سے راحت پہونچائی جائے، کیونکہ اس علاقے میں مدرسہ ،اسکول ،مسجد قائم کیا گیا ہے ۔ بچوں بوڑھوں مرد و خواتین کو بارش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، چونکہ پورے لوگوں نے آپ کو لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے آپ ہی کو رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہے ۔وفد کے تمام مطالبات کو رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے بغور سنا اور تیقن دیا کہ میں اپنے خاصدار فنڈ سے ضرور روڑ و دیگر ترقیاتی کام کرکے دوں گا، اس وفد میں حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی ، حافظ محمد ایوب ، ایڈوکیٹ عمران خان ، مرزا اعظم بیگ صاحب شامل تھے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے