कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چکھلی کے سینئر ٹیچر ذاکر حسین خان سر کی سبکدوشی پر جذباتی ماحول میں تقریب کا انعقاد

ملکاپور:4/مئی ( محمد احسان سر ) ذاکر حسین خان رشید خان سر نے اپنی طویل تدریسی خدمات کے دوران تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیتے ہوئے ہزاروں طلبہ کی زندگی سنواری۔ ان کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلبہ آج مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جبکہ کچھ نے کاروباری میدان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ان کی نظم و ضبط پسندی, فرض شناسی اور طلبہ کے تئیں مخلصانہ و جذبۂ خدمت پر مبنی رویے کی بدولت انہوں نے سب کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے. ضلع بلڈھانہ کے شہر چکھلی کا راجہ بھاؤ بوندرے ہائی اسکول و جونیئر کالج میں آج صبح 9 بجے سینئر و مثالی ٹیچر ذاکر حسین خان رشید خان کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار اور جذباتی تقریبِ رخصتی کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، سابق طلبہ اور موجودہ سینکڑوں طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے. تقریب میں چکھلی نگر پریشد کے صدر بلدیہ پنڈت راو دیشمکھ، نائب صدر بلدیہ ویشالی تائی کھیڈیکر، نگرسیوک ڈاکٹر نیلیش گاونڈے، ڈاکٹر اسرار، شکشن سبھاپتی رفیق سیٹھ، پرنسپل انگلے سر، اساتذہ ابراہیم سر اور فیروز خان سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ذاکر حسین خان سر کی طویل اور مخلصانہ تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا. مقررین نے ان کی تدریسی لگن، طلبہ سے محبت اور ادارے کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا اور ان کے آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر نگر سیوک عبید علی خان، دیپک وادھوانی، سندھیا آنند بوندرے، سلیم پرویز خان اور اسکول ویوستھاپن کمیٹی کے صدر عظیم خان بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کئی طلبہ نے اپنے محبوب استاد کے تئیں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اپنے استاد کو الوداع کہتے وقت متعدد طلبہ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں، جس سے پورا ماحول انتہائی جذباتی ہوگیا. اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ذاکر حسین خان رشید خان سر بھی آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے اپنے تدریسی دور کے تجربات، طلبہ سے محبت اور اسکول سے اپنے گہرے تعلق کا ذکر کیا، جس نے حاضرین کو بھی متاثر کیا۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال و اعزاز کیا گیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشی اور کامیابی کی دعائیں دی گئیں. یہ تقریب عقیدت، احترام اور جذبات سے لبریز ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے