कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پیپل گاؤں کالے اسکول میں شاندار استقبالیہ و الوداعی تقریب و کتاب ’’کشمکش‘‘ کی رونمائی

ملکاپور : 23/ اپریل (محمد احسان سر ) ضلع بلڈھانہ کے تعلقہ جلگاؤں جامود کے پیپل گاؤں کالے میں واقع ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں ایک پروقار اور یادگار استقبالیہ و الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی، ادبی اور جذباتی رنگ نمایاں طور پر دیکھنے کو ملے. تقریب کی صدارت اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ رفیق نے کی، جبکہ ابتدائی کلمات اور پروگرام کے اغراض و مقاصد صدر مدرس اقرار حسین آزاد سر نے پیش کیے۔ تقریب میں حالیہ تبادلہ پانے والے اساتذہ افضل حسین سر، اعجاز اللہ خان سر اور وسیم جیلانی سر کو پرتپاک انداز میں الوداع کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا. اسی کے ساتھ جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں انہیں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ مزید برآں امسال جماعت اول میں داخل ہونے والے ننھے منے بچوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے تقریب میں خوشی اور مسرت کی فضا قائم رہی. تقریب کی ایک اہم خصوصیت اسکول کے مدرس سرفراز تنور سر کے افسانچوں کے مجموعہ “کشمکش” کی رسمِ اجراء تھی، جس نے پروگرام کو ادبی وقار و رونق بخشا. اس موقع پر افضل حسین سر، وسیم جیلانی سر اور دھابیکر ہائی اسکول کے اساتذہ ضمیر سر اور انیس سر نے اپنے تاثرات پیش کیے. صدارتی خطاب میں شیخ رفیق نے تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی. پروگرام کی نظامت افسانہ نگار علیم اسماعیل سر نے خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ آخر میں اظہارِ تشکر توصیف سر نے پیش کیا. تقریب کے کامیاب انعقاد میں افسر سر، سرفراز سر، معین سر، نوید سر اور سہیل سر کا نمایاں تعاون رہا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے