कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دستے کی جانب سے ناندیڑ کے کنٹور علاقے کے ہُسا ریت گھاٹ پر چھاپہ

غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم کے دوران مزید 64 مقدمات درج، 75 افراد کے خلاف کارروائی، 3 کروڑ سے زائد کا مال ضبط

ناندیڑ:19؍مئی ( نمائندہ اعتبار) یکم تا 31 مئی 2026 کے دوران ناندیڑ رینج میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔اس مہم کے 18ویں دن، پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ماتحت دستے نے ضلع ناندیڑ کے کنٹور پولیس اسٹیشن حدود میں واقع موضع ہُسا کے ریت گھاٹ پر چھاپہ مار کر 5 ہائیوا گاڑیاں، ایک ٹپر، ایک جے سی بی مشین، ایک انجن بوٹ اور 50 براس ریت سمیت 2,36,50,000 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے 10 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔گزشتہ روز ناندیڑ رینج میں مٹکا اور جوا کھیلنے اور کھلوانے والے کل 21 افراد کے خلاف مہاراشٹر جوا قانون کے تحت 15 مقدمات درج کیے گئے، اور ان کے قبضے سے 2,51,100 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے 37 افراد کے خلاف 37 مقدمات درج کر کے ان سے 2,27,880 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ غیر قانونی ریت نکالنے والوں کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر کے ان سے 25,32,500 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔مذکورہ کارروائیوں کے علاوہ اسلحہ قانون کے تحت 1، کوٹپا ایکٹ کے تحت 2 اور دیگر قوانین کے تحت مجموعی طور پر 64 کارروائیاں انجام دی گئیں، جن میں گرفتار ملزمین سے مجموعی طور پر 3,10,21,350 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔‘خبر’ ہیلپ لائن پر شکایات: غیر قانونی کاروبار کی اطلاع براہ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل دفتر کی جانب سے 91 50 100 100 نمبر پر مشتمل ‘خبر’ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے، جسے شہریوں کی جانب سے بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع اس نمبر پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے