कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ٹیم کی جانب سے کنٹور میں گٹکھا ضبط

غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم میں مزید 44 مقدمات درج، 61 افراد کے خلاف کارروائی

ناندیڑ:16؍مئی ( نمائندہ اعتبار) 1 مئی سے 31 مئی 2026ء کے دوران ناندیڑ رینج میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔اس مہم کے 15ویں دن پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ماتحت کام کرنے والی ٹیم نے ضلع ناندیڑ کے کنٹور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ذخیرہ کیا گیا 2,47,009 روپئے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا۔ اس معاملے میں ملزمان کے خلاف دفعہ 123 بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں دس سال تک قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔اسی طرح مٹکا جوا کھیلنے اور کھلانے والے کل 10 افراد کے خلاف مہاراشٹر جوا قانون کے تحت 6 مقدمات درج کیے گئے اور ان کے قبضے سے 45,270 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے 27 افراد کے خلاف 24 مقدمات درج کر کے ان سے 90,050 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ غیر قانونی ریت نکالنے والوں کے خلاف بھی 2 مقدمات درج کر کے ان سے 46,11,802 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔اس کے علاوہ اس کارروائی کے ساتھ اسلحہ قانون کے تحت 3، کوٹپا قانون کے تحت 2، اور دیگر قوانین کے تحت مجموعی طور پر 44 کارروائیاں کی گئیں، جن میں ملزمان سے کل 65,71,426 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔غیر قانونی کاروبار کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے 91 50 100 100 نمبر پر ’’خبر‘‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی ہے، جسے عوام کی جانب سے بڑھتا ہوا تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جناب شاہجی اوماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع اس نمبر پر فون یا واٹس ایپ کے ذریعے دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے