कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرلی کے توحید خان کی مشتبہ موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

پرلی :(ضلع بیڑ)5؍جون (پریس نوٹ) مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن کے ریاستی رکن وسیم خاجہ بھائی برہان نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ، اقلیتی ترقی کی وزیر اور ضلع بیڑ کی سرپرست وزیر محترمہ سنیترہ وہینی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے پرلی کے ساکن توحید خان کی مشتبہ موت کے معاملے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے مکتوب میں وسیم خاجہ بھائی برہان نے کہا ہے کہ توحید خان کی موت سے متعلق انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث اقلیتی برادری میں خوف، بے چینی اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ اور مقامی شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی معلومات کے مطابق یہ موت مشتبہ حالات میں واقع ہوئی ہے، لہٰذا معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ واقعہ کو کئی دن گزر جانے کے باوجود تحقیقات کے حوالے سے مختلف سوالات اور شبہات برقرار ہیں، جس سے عوامی بے اطمینانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن ایکٹ 2004 کے تحت اقلیتی برادری کے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری کے پیش نظر کمیشن نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔وسیم خاجہ بھائی برہان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے اور نظامِ انصاف پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اس معاملے میں خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینئر سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے دستیاب شواہد کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور تفتیشی عمل پر کسی بھی قسم کے دباؤ یا مداخلت کو روکا جائے۔مکتوب میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ضروری تحفظ، قانونی معاونت اور انصاف کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، جبکہ ضلع پولیس انتظامیہ سے اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔ ساتھ ہی تحقیقات کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی کارروائی سے مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے۔وسیم خاجہ بھائی برہان نے اپنے مکتوب میں مزید کہا کہ یہ معاملہ محض ایک فرد کی موت تک محدود نہیں بلکہ قانون کی بالادستی، سماجی انصاف اور آئینِ ہند کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ بنیادی حقوق سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے