कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں سہ ماہی عکسِ ادب کا خصوصی گوشہ ’’سکندر علی وجدؔ‘‘ کا شاندار رسمِ اجرا و شعری نشست

پربھنی: 18؍مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 17 مئی 2026 شب 09 بجے بمکان امیر خان نادارؔ، وکیل کالونی پربھنی میں سہ ماہی "عکسِ ادب” اورنگ آباد کا خصوصی گوشہ سکندر علی وجدؔ کا شاندار اجرا بہ دست مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ارشاد احمد خان، صدر شعبۂ اردو N.S.B کالج ناندیڑ، عمل میں آیا۔ اس پُروقار تقریب و محفلِ مشاعرہ کی مسندِ صدارت پر ڈاکٹر ہدایت اللہ خان علیگ و ندوی جلوہ افروز تھے۔صاحبِ صدر، مہمانِ خصوصی اور ناظمِ تقریب شفیع احمد شفیعؔ نے سکندر علی وجدؔ کے کلام و فن کے ساتھ ساتھ مدیرِ اعلیٰ سہ ماہی "عکسِ ادب” ڈاکٹر یوسف صابرؔ کی اردو خدمات، محنت اور مستقل مزاجی کی ستائش کی۔ ناظمِ نشست ارشاد ضیاء نے یکے بعد دیگرے جن شعراء حضرات کو زحمتِ غزل سرائی دی، ان میں ڈاکٹر یوسف صابرؔ، شفیع احمد شفیعؔ، کلیم کسکؔ، وحید اسلمؔ، طٰہٰ صدیقیؔ، فیروز سروشؔ، امیر خان نادارؔ، انصاری جاویدؔ، شاکر خان شاکرؔ اور پرتوریؔ کے نام شامل ہیں۔سبھی شعراء کے کلام کو پسند کیا گیا۔ نشست میں ڈاکٹر نورالامین، سعید پاشا، اقبال (فٹبال کیپٹن) کے علاوہ دیگر سامعین کی شرکت نے رنگِ محفل کو دوبالا کر دیا۔ رات دیر گئے صاحبِ خانہ امیر خان نادارؔ کے اظہارِ تشکر پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے