कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد

پربھنی:10؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول، گلزار کالونی، پربھنی کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد آج بروز جمعہ ایک باوقار تقریب میں رکھا گیا۔اس تقریب میں شہر پربھنی کی متعدد دینی، مذہبی، سماجی، تعلیمی اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس تعلیمی منصوبے کو علاقے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیضُ العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے معتمدِ محمد سمیع اللہ خان صاحب نے سوسائٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد، دینی و عصری تعلیم کے فروغ، اور اقرا پرائمری اسکول و الکریم ہائی اسکول کے تعلیمی مشن پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا مقصد نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق و کردار سے آراستہ کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر ادارے کی تعمیر، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں علاقے کے طلبہ و طالبات کے لیے معیاری تعلیم کا ایک نمایاں مرکز ثابت ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے