कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پالک وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں شری گرو گوبند سنگھ جی میموریل ضلع اسپتال میں جدید ایم آر آئی مشین کا افتتاح

ناندیڑ:یکم؍مئی ( نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر ڈے کے موقع پر محکمۂ صحتِ عامہ، حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے شری گرو گوبند سنگھ جی میموریل ضلع اسپتال کی طبی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے پی۔پی۔پی۔ طرز پر کرشنا ڈائگناسٹکس بیرونی ایجنسی کے ذریعے نصب کی گئی جدید ایم آر آئی (Magnetic Resonance Imaging) مشین کا افتتاح آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ انجام پایا۔ اس سہولت کے باعث اب ضلع کے عام مریضوں کو مہنگے خانگی اسپتالوں کا رخ کرنے کے بجائے سرکاری اسپتال میں ہی اعلیٰ معیار کی طبی خدمات مفت حاصل ہوں گی۔اس سہولت کا افتتاح ناندیڑ ضلع کے پالک وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اسی طرح وزیرِ صحت و خاندانی بہبود پرکاش ابیٹکر کے ہاتھوں مہاراشٹر کے 7 اضلاع میں ایم آر آئی جانچ سہولت کا آن لائن افتتاح بھی کیا گیا۔ اس موقع پر رکنِ اسمبلی بالاجی کلیانکر، رکنِ اسمبلی آنند تڑکے پاٹل بونڈھارکر، سابق رکنِ اسمبلی امر راجوکر، سنتک راؤ ہمبرڈے، پروین سالے، ایڈوکیٹ کشور دیشمکھ وغیرہ اہم عوامی نمائندے موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پالک وزیر اتل ساوے نے کہا کہ ضلع کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ اس نئی ایم آر آئی مشین کے باعث اب مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ نیز آج سے یہ سہولت عام لوگوں کے لیے دستیاب کردی گئی ہے، مریض اس سے بھرپور استفادہ کریں۔یہ ایم آر آئی مشین اعلیٰ صلاحیت کی حامل ہے، جس کے ذریعے دماغ، ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں اور جسم کے دیگر اندرونی حصوں کی نہایت درست تشخیص (امیجنگ) ممکن ہوگی۔ خانگی لیبارٹریوں میں 5 ہزار تا 10 ہزار روپئے خرچ والی یہ جانچ اب ضلع اسپتال میں مفت کی جائے گی، جبکہ ہنگامی مریضوں کے لیے یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔اس موقع پر ضلع سرجن ڈاکٹر سنجے پرکے، ڈاکٹر راجابھاؤ بُٹّے، ڈاکٹر پانڈورنگ پاوڑے، ڈاکٹر ہنومنت جادھو، ڈاکٹر راشٹرپال اوسارے اور محکمۂ صحت کے سینئر آفیسران موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے