कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرِ ثانی کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

ابتدائی ووٹر فہرست 17 اگست کو جبکہ حتمی فہرست 19 اکتوبر کو شائع ہوگی

ناندیڑ: 17 جولائی(نمائندہ اعتبار): بھارتی الیکشن کمیشن نے ریاست میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرِ ثانی (Special Intensive Revision – SIR) کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر چیف الیکشن آفیسر، حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے مدت میں توسیع کی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کی اطلاع چیف الیکشن آفیسر، مہاراشٹر ریاست نے دی ہے۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشن سطح کے افسران (BLO) کے ذریعے گھر گھر جاکر معلومات جمع کرنے کی مہم 30 جون سے 8 اگست 2026 تک جاری رہے گی، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تنظیم نو اور ازسرِ نو ترتیب کا عمل بھی 8 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔اس کے بعد 17 اگست 2026، بروز پیر، ابتدائی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔ 17 اگست سے 16 ستمبر 2026 تک ووٹروں سے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح 17 اگست سے 15 ستمبر 2026 کے دوران نوٹس جاری کرنے، سماعت کرنے اور دعووں و اعتراضات کے ازالے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔اس کے بعد 19 اکتوبر 2026، بروز پیر، حتمی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔مشترکہ چیف الیکشن آفیسر منوہر پارکر نے تمام اہل شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر ووٹر فہرست میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے مردم شماری کا فارم پُر کرکے انتخابی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے