कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس کی طلبہ میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کی خصوصی مہم

کوچنگ مراکز میں ٹریفک قوانین سے متعلق رہنمائی، محفوظ ٹریفک کلچر کو فروغ دینے پر زور

ناندیڑ: 25 جولائی (نمائندہ اعتبار): ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے طلبہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پیدا کرنے، سڑک حادثات میں کمی لانے اور محفوظ ٹریفک کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے شہر بھر میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔اس مہم کے تحت سٹی ٹریفک برانچ کے انچارج پولیس انسپکٹر ماروتی منڈے کی قیادت میں پولیس سب انسپکٹر کوٹ تیرتھ والے، ٹریفک برانچ کے اہلکاروں اور سماجی کارکن گھنشیام اوجھا کے تعاون سے ناندیڑ شہر کے آئی آئی بی، ایلن، آر سی سی اور موٹے گاؤںکر کوچنگ کلاسز کا دورہ کیا گیا، جہاں طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔اس موقع پر طلبہ کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن، معلوماتی ویڈیوز، عملی مثالوں، سوال و جواب اور مکالماتی انداز میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ انہیں سڑک حادثات کی وجوہات، ان سے بچاؤ کی تدابیر اور ہر شہری کی ذمہ داری کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ناندیڑ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور سڑک حادثات کے پیش نظر طلبہ میں ابتدائی مرحلے سے ہی ٹریفک نظم و ضبط کا شعور پیدا کرنے کے مقصد سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ طلبہ سے اپیل کی گئی کہ وہ خود ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنے اہل خانہ اور سماج میں بھی محفوظ ٹریفک کے تعلق سے بیداری پیدا کریں۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن نے شہریوں، والدین، طلبہ اور تمام گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں اور محفوظ، منظم اور حادثات سے پاک ناندیڑ کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط صرف قانون کی پابندی نہیں بلکہ ہر شہری کی جان و مال کے تحفظ سے وابستہ ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے