कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: وارڈ نمبر 11 میں غیر مجاز کیبلز فوری ہٹانے کا مطالبہ

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی بلاک کے صدر عبدالرحیم پٹیل کا مہاوترن کو مکتوب

ناندیڑ: 21 جولائی(نامہ نگار)ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقے کے وارڈ نمبر 11 میں بجلی کے کھمبوں پر مختلف نجی کمپنیوں کی غیر مجاز کیبلز اور تاروں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی بلاک کے صدر عبدالرحیم پٹیل نے مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (مہاوترن) کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں پر لٹکی ہوئی غیر قانونی کیبلز کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اپنے مکتوب میں عبدالرحیم پٹیل نے نشاندہی کی کہ وارڈ نمبر 11 کی اہم اور اندرونی سڑکوں پر بجلی کے متعدد کھمبوں پر مختلف نجی کمپنیوں، بالخصوص کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تاریں بے ترتیب انداز میں لپیٹ کر لٹکائی گئی ہیں، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوام اور محکمہ بجلی کے عملے کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہاوترن کے شہر ڈویژن کی جانب سے 6 مئی 2026 کو جاری کردہ عوامی اعلامیہ (PRO No.022/26) کے ذریعے تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 15 دن کے اندر بجلی کے کھمبوں اور برقی لائنوں پر نصب اپنی غیر مجاز کیبلز، بینرز اور ہورڈنگس ہٹا دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی اور پولیس کارروائی کی جائے گی۔ تاہم مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود متعدد کمپنیوں نے اپنی کیبلز نہیں ہٹائیں۔مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ کھمبوں پر بے ترتیب انداز میں لپٹی ہوئی نجی کمپنیوں کی تاریں مہاوترن کے ملازمین کے لیے مرمتی اور تکنیکی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آخر نجی کمپنیوں کو بجلی کے کھمبوں پر اپنی تاریں نصب کرنے کی اجازت کس نے دی، اس کی بھی جانچ کی جانی چاہیے۔عبدالرحیم پٹیل نے خبردار کیا کہ اگر کسی وقت شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا تو ان غیر مجاز تاروں میں آگ لگ سکتی ہے، جس سے بجلی کے میٹر بکس جلنے اور قیمتی املاک کے ساتھ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے مقامات پر جہاں 100 واٹ کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس موجود ہیں۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر سے مطالبہ کیا کہ وارڈ نمبر 11 میں بجلی کے کھمبوں پر موجود تمام غیر مجاز کیبلز کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس مکتوب کے ساتھ مہاوترن کے عوامی اعلامیے کی نقل اور بجلی کے کھمبوں پر لگی غیر مجاز کیبلز کی تصاویر بھی بطور ثبوت منسلک کی گئی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے