कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 6؍جولائی کو خصوصی مجلسِ ذکر و سلوک

ناندیڑ: 4؍جولائی ( راست) وابستگانِ سلسلہ چشتیہ صابریہ، ناندیڑ کے زیر اہتمام ایک روح پرور خصوصی مجلسِ ذکر و سلوک کا انعقاد پیر، 6 جولائی 2026ء کو بعد نمازِ عصر تا عشاء قباء مسجد، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں ہوگا۔اس موقع پر فرید وقت، قطب دکن حضرت مولانا شاہ محمد نورالحق قریشی قاسمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں مجلسِ ذکر منعقد ہوگی۔ جبکہ صاحبزادۂ محترم حضرت حافظ محمد فرقان صاحب قریشی زید مجدہ نگرانی فرمائیں گے۔بعد نمازِ مغرب حضرت مولانا مفتی محمد فضیل قریشی قادری دامت برکاتہم کا خصوصی بیان ہوگا، جبکہ اختتام پر بیعت کی مجلس بھی منعقد کی جائے گی، تاکہ اہلِ شوق و طلب روحانی فیض حاصل کر سکیں۔منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔تمام اہلِ ایمان اور شائقینِ تصوف سے اس بابرکت روحانی اجتماع میں بروقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔اس طرح کی اطلاع قاری محمد طاہر گلبرگوی نے دی ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
☎️ 8830543637
☎️ 9970141116

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے