कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ڈیجیٹل مردم شماری 2027 کے لیے 1 تا 15 مئی خود شماری کی اپیل

ناندیڑ: 28؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ خود شماری (Self Enumeration) کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے کہا کہ Census of India 2027 ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جو جلد شروع ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام شہری 1 سے 15 مئی کے درمیان خود شماری کریں۔ اس سلسلے میں ضلع پلاننگ بھون میں پرنسپلز، گروپ ایجوکیشن آفیسرز، این ایس ایس اور این سی سی کے کوآرڈینیٹرس کی ایک میٹنگ ان کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے یہ بات کہی۔خود شماری کی معلومات 1 سے 15 مئی 2026 کے دوران سرکاری ویب سائٹ se.census.gov.in پر درج کی جا سکتی ہیں۔ درج کی گئی تمام معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔ ضلع کلکٹر نے مزید اپیل کی کہ ناندیڑ ضلع کو خود شماری میں اول مقام پر لانے کے لیے تمام شہری بھرپور شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں خود شماری مکمل کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے