कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں موٹر سائیکل، کیمرے اور لیپ ٹاپ چوری کرنے والے تین عادی ملزمان گرفتار

1.85 لاکھ روپے کا مسروقہ مال ضبط

ناندیڑ: 6 ؍ستمبر(نمائندہ اعتبار): ناندیڑ شہر اور اطراف و اکناف میں موٹر سائیکل، کیمرے، لیپ ٹاپ اور گھر میں چوری کی وارداتوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ناندیڑ کی لوکل کرائم برانچ نے تین عادی ملزمان کو گرفتار کرکے تین جرائم کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 85 ہزار روپئے مالیت کا مسروقہ سامان ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر کی گئی۔
پولیس کے مطابق 5 ستمبر 2026 ءکو لوکل کرائم برانچ کے پولیس سب انسپکٹر سائی ناتھ پویڈ اور ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند مشتبہ افراد بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر ہنگولی گیٹ سے کورٹ کے پیچھے جانے والی سڑک پر گھوم رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے دو پنچوں کی موجودگی میں آندھرا سمیتی اسکول کی دیوار کے قریب جال بچھایا۔ کچھ ہی دیر بعد نیلے رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو ایک سیاہ رنگ کے بیگ کے ساتھ مشتبہ حالت میں دیکھا گیا، جنہیں پولیس نے گھیر کر حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت کشتج شرد کامبلے (21سال)، سمیدھ گوپال لامبا (23سال)، دونوں ساکنان پربھات نگر، ناندیڑ، اور گووند منوج کھنڈاگلے (18سال)، ساکن سمراٹ اشوک نگر، ناندیڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزمان نے ٹال مٹول سے کام لیا، تاہم قانونی کارروائی کے تحت پنچنامہ کرکے تفصیلی تفتیش کی گئی تو انہوں نے جرائم کا اعتراف کیا۔
بی کے ہال کے قریب دکان توڑ کر کیمرے چوری:
پولیس کے مطابق ملزمان نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے جرم نمبر 478/2026، دفعات 305 اور 331(4) بی این ایس کے تحت درج معاملے میں سری نگر، ناندیڑ کے بی کے ہال میں واقع ایک بند شٹر والی دکان کو توڑ کر سونی کمپنی کے دو کیمرے، A6000 اور M5 ماڈل، اور ایک لینس چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 15 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔
گھر کے سامنے سے ایکٹیوا اسکوٹی چوری:
دوسرے معاملے میں ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے جرم نمبر 406/2026، دفعہ 303(2) بی این ایس کے تحت درج کیس میں ایک گھر کے سامنے سے نیلے رنگ کی ایکٹیوا اسکوٹی چوری کرنے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے یہ اسکوٹی کشتج کامبلے کے قبضے سے ضبط کی، جس کی مالیت 40 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں یش تارو نامی ملزم بھی شامل تھا، جو فی الحال فرار ہے۔
پارکنگ سے اسپلینڈر موٹر سائیکل چوری کا بھی انکشاف:
تیسرے معاملے میں بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے جرم نمبر 470/2026، دفعہ 303(2) بی این ایس کے تحت تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نمبر ایک اور دو نے ویدانت میں واقع راج پارک کی پارکنگ سے اسپلینڈر موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں موٹر سائیکل پہلے ہی بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں ضبط کی جاچکی ہے۔
پونے سے لیپ ٹاپ چوری کا بھی انکشاف:
پولیس نے ملزم کشتج کامبلے کے قبضے سے DELL کمپنی کا Vostro 15 ماڈل کا سیاہ رنگ کا لیپ ٹاپ بھی ضبط کیا ہے، جس کی مالیت 30 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ یہ لیپ ٹاپ پونے کے ہنجواڑی علاقے سے چوری کیا گیا تھا۔ پولیس نے ضبط شدہ تمام مسروقہ سامان بھاگیہ نگر اور ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن، ناندیڑ کے حوالے کردیا ہے، جبکہ گرفتار تینوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بھاگیہ نگر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ مذکورہ جرائم کی مزید تفتیش متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے جاری ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اتل بھوسلے، پولیس سب انسپکٹر سائی ناتھ پویڈ اور پولیس اہلکار عمران شیخ، بالاجی کدم، پرمود جودھلے، سنتوش بیلورود، روی ہرالے، سندیپ گھوگرے اور امول گھوارے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے