कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ’’شیرا ٹاؤن مندی ہاؤس‘‘ کا شاندار افتتاح

معزز شخصیات کی شرکت

ناندیڑ: 7 ؍اگست( ایس این شیخ) ناندیڑ شہر میں ’’شیرا ٹاؤن مندی ہاؤس‘‘ کا شاندار افتتاح جمعہ 7 اگست کو نمازِ مغرب کے بعد عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سابق مہاراشٹر صدر مجلس اتحاد المسلمین سید معین صاحب نے ربن کاٹ کر مندی ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رہنما سید معین کے ہمراہ کارپوریٹر مسعود احمد خان، قائدِ مجلس عبدالحمید عبداللہ، کارپوریٹر سہیل رمضان، گڈو، سید غلام احمد، گرین محمد علی (ایور گرین)، اسماعیل جاوید، سر مظہر اقبال سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران ’’شیرا ٹاؤن مندی ہاؤس‘‘ کے مالک عقیل خان و نوید خان نے تمام مہمانوں کا شال پوشی کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں نے عقیل خان و نوید خان کو نئے کاروبار کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کاروبار میں ترقی، کامیابی اور برکت کی دعا کی۔اس موقع پر معززین نے کہا کہ عقیل خان ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری میں طویل تجربہ رکھتے ہیں اور مندی کے منفرد اور لذیذ ذائقے کو متعارف کرانے میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ توقع ظاہر کی گئی کہ ’’شیرا ٹاؤن مندی ہاؤس‘‘ اپنے معیاری کھانوں اور بہترین خدمات کے باعث عوام میں مقبولیت حاصل کرے گا۔واضح رہے کہ ’’شیرا ٹاؤن مندی ہاؤس‘‘ میں روایتی عربی مندی کے علاوہ مختلف اقسام کے لذیذ پکوان بھی دستیاب ہوں گے۔ پروپرائٹرعقیل خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک مرتبہ ضرور تشریف لائیں، کھانوں کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں اور اپنی قیمتی آراء سے نوازیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے