कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں شہری مسائل پر اہم میٹنگ، مختلف تنظیموں کے وفد کی میونسپل کمشنر سے ملاقات

ناندیڑ:6؍مئی ( راست) مراٹھواڑہ لوک وکاس سماننیہ سنگھرش سمیتی، ناندیڑ اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے 5 مئی 2026 کو شہر کے میونسپل کمشنر کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ یہ نشست شام 4 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 6 بجے تک جاری رہی، جس میں شہر کے مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
میٹنگ میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) ناندیڑ کی جانب سے بھی شہر کے اہم مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ ایم پی جے کے نمائندوں نے پانچ اہم نکات کمشنر کے سامنے رکھے، جنہیں کمشنر نے توجہ سے سنا اور ان پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پہلا مسئلہ گردوارہ پریسر میں جاری سڑک کی تعمیر سے متعلق اٹھایا گیا۔ اس کام کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے عام شہریوں، گردوارہ کے عقیدت مندوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفد نے اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسرا اہم نکتہ صرافہ بازار کے علاقے باغبان گلی صرافہ مارکیٹ کی خستہ حال سڑکوں سے متعلق تھا، جہاں فوری طور پر نئی سڑک کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
تیسرا مسئلہ دیگلور ناکہ چورستہ پر موجود لوہے کے پل کے حوالے سے پیش کیا گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک میں شدید رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ وفد نے اس پل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔
چوتھا مطالبہ اردو گھر کے قریب لگنے والے لوہا اور پرانے کپڑوں کے بازار کو ٹیپو سلطان روڈ پر منتقل کرنے سے متعلق تھا، تاکہ موجودہ مقام پر بھیڑ بھاڑ اور دیگر مسائل کو کم کیا جا سکے۔
پانچواں اور نہایت اہم نکتہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری تجاوزات مخالف کارروائی سے متعلق تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ غریب افراد کی گاڑیاں، دکانیں اور دیگر سامان توڑنے کے بجائے ضبط کیے جائیں اور جرمانہ عائد کر کے انہیں واپس کیا جائے، کیونکہ ان چھوٹے کاروباروں پر کئی خاندانوں کا روزگار منحصر ہے۔
اس موقع پر ضلع صدر ایس ایم شمیم اور ضلع نائب صدر اظہر خان نے نہایت مؤثر انداز میں تمام مسائل پیش کیے اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا۔
میٹنگ کے اختتام پر میونسپل کمشنر نے پیش کیے گئے تمام نکات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے