कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ :مٹکا اڈے پر پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دستے کی چھاپہ کارروائی

13 ملزمین کے خلاف کارروائی، 92 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط

ناندیڑ: 28؍اپریل (نمائندہ اعتبار) شہر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف سرگرم پولیس کے خصوصی دستے کو وزیرآباد پولیس اسٹیشن حدود میں مٹکا (جوا) چلنے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔اس اطلاع کی بنیاد پر آج 28؍اپریل کو دستے نے کلامندر بس اسٹینڈ کے قریب ایک شیڈ پر چھاپہ مارا، جہاں مٹکا کھیلتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 37,600 روپئے نقد، 26,500 روپئے مالیت کے 7 موبائل فون اور 28,000 روپئے مالیت کا کمپیوٹر برآمد ہوا، اس طرح کل 92,100 روپئے کا سامان ضبط کیا گیا۔زیرِ حراست افراد سے پوچھ گچھ کے دوران مٹکا کے مالکان کے نام سامنے آئے جن میں 1) کمل یادو (دلیپ سنگھ کالونی، ناندیڑ)، 2) انور شیخ (سمیرا باغ، کھڈک پورہ، ناندیڑ)، 3) مادھو بھوسے واڑ (شیوشکتی نگر، مل روڈ، ناندیڑ) اور 4) راجیش شرما (کلامندر، ناندیڑ) شامل ہیں۔مٹکا کھیلنے والوں اور مالکان کے خلاف وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 204/2026کے تحت مہاراشٹر جوا قانون کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کیس درج کر کے تفتیش پولیس ہیڈ کانسٹیبل گنپت شیلکے کے سپرد کی گئی ہے۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر پنکج انگلے کے علاوہ پردیپ خانسولے، سنجیو جنکلواڑ، گنیش دھمال اور کاماجی گولی نے حصہ لیا۔ اس نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شہاجی اُماپ نے دستے کے افسران اور عملے کی ستائش کرتے ہوئے انہیں حوصلہ افزائی دی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع ’خبر‘ ہیلپ لائن نمبر 9150100100 پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے دیں، تاکہ ایسے کاروباروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے