कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ :مور چوک تا چھترپتی چوک سڑک سے تجاوزات ہٹائے گئے

میونسپل کارپوریشن اور پولیس محکمہ کی مشترکہ کارروائی

تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت شمالی ناندیڑ کے علاقے میں متبادل راستے کے طور پر استعمال ہونے والی مور چوک تا چھترپتی چوک سڑک کے دونوں جانب موجود تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ منگل 28؍اپریل کو میونسپل کارپوریشن کے انسدادِ تجاوزات دستہ اور پولیس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر اس سڑک کے اطراف قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا۔کابرا نگر کے اہم راستوں میں شامل اس سڑک پر کارروائی کے دوران جے سی بی مشین کی مدد سے تقریباً 50 سے 60 تجاوزات ہٹائے گئے جبکہ 2 ٹرک سامان بھی ضبط کیا گیا۔
یہ کارروائی میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل کمشنر گریش کدم کی رہنمائی میں نائب کمشنر ایس اجیت پال سنگھ سندھو کی قیادت میں انجام دی گئی۔ اس مشترکہ مہم میں غیر مجاز تعمیرات و تجاوزات شعبہ اور پولیس انتظامیہ کے دستے شامل تھے۔ کارروائی کے دوران بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر تامبے اور ان کی ٹیم، وزیرآباد ٹریفک برانچ کے ناگرگوجے کے ساتھ تجاوزات محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر راون سونسلے، ٹیم لیڈر دتہ کلیانکر سمیت میونسپل کارپوریشن کے 30 اور پولیس محکمہ کے 20 اہلکار شریک رہے۔
میونسپل کارپوریشن نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی حدود میں اہم سڑکوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات نہ کریں اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچیں۔ اگر شہر کے کسی بھی حصے میں تجاوزات پائی گئیں تو متعلقہ افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے