कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف پولیس کی ’’ماس ریڈ‘‘ مہم

61 مقدمات درج، 73 ملزمان کے خلاف کارروائی، تقریباً 8 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ: 6 اگست (نامہ نگار) ناندیڑ ضلع پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے مقصد سے خصوصی ’’ماس ریڈ‘‘ مہم چلاتے ہوئے ایک ہی دن میں ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی کے دوران شراب بندی قانون کی خلاف ورزی، مٹکا، جوا، گٹکھا اور دیگر غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 61 مقدمات درج کیے گئے اور 73 ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 99 ہزار 30 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر 5 اگست کو چلائی گئی اس خصوصی مہم میں ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں نے مربوط انداز میں حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ضلع میں جاری غیر قانونی دھندوں پر مؤثر ضرب لگی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شراب بندی قانون کی خلاف ورزی کے 48 مقدمات درج کرکے 48 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جن سے ایک لاکھ 45 ہزار 760 روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ مٹکا اور جوا کے 7 مقدمات میں 17 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 10 ہزار 940 روپئے کا مال برآمد کیا گیا۔ اسی طرح گٹکھا فروشی کے دو مقدمات میں دو ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 11 ہزار 380 روپئے کا سامان ضبط کیا گیا، جبکہ گؤونش، غیر قانونی ریت کی نقل و حمل اور کوٹا سمیت دیگر جرائم کے چار مقدمات میں چھ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 لاکھ 30 ہزار 950 روپئے مالیت کا مال ضبط کیا گیا۔ یہ خصوصی مہم ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران، پولیس اسٹیشن انچارجوں اور پولیس اہلکاروں کی نگرانی اور شرکت سے انجام دی گئی۔ ضلع پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اس نوعیت کی خصوصی کارروائیاں آئندہ بھی مسلسل جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع بے خوف ہوکر قریبی پولیس اسٹیشن یا ڈائل 112 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے