कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: سرپرست وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں مردم شماری مہم کے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح

مردم شماری 2027 کے عمل کا آج سے آغاز

ناندیڑ:یکم؍مئی (نمائندہ اعتبار)ملک بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے تحت آج سے خود شماری (سیلف کاؤنٹنگ) عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مہم سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع کلکٹر آفس میں ایک سیلفی پوائنٹ تیار کیا گیا ہے۔ آج ضلع کلکٹر آفس کے پلاننگ بھون میں پالک وزیر اتل ساوے کے ہاتھوں اس سیلفی مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی اپنی خود شماری مکمل کی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم کے تحت خود شماری کرتے وقت سیلفی لے کر اپنی شرکت درج کریں اور دوسروں کو بھی اس قومی مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔حکومتِ ہند کی جانب سے جاری مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے میں یکم تا 15 مئی 2026ء کے دوران خود شماری کا عمل انجام دیا جائے گا۔ اس کے تحت تمام شہری اپنے خاندان کی معلومات خود آن لائن طریقے سے سرکاری ویب سائٹ se.census.gov.in پر درج کرسکیں گے۔ جبکہ 16 مئی تا 14 جون 2026ء کے دوران گھر اندراجی عمل انجام دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام شہری اس اہم مہم میں فعال شرکت درج کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے