कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ریجن میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم

ناندیڑ ریجن میں غیرقانونی گٹکھا کاروبار کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں، 622 پان ٹپریوں کی تلاشی

ناندیڑ: 7؍جون ( نمائندہ اعتبار) پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہاجی اماپ نے یکم جون سے 30 جون 2026 تک ناندیڑ ریجن میں گٹکھا اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے تحت ریجن کے چاروں اضلاع میں گٹکھا اور منشیات مخالف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس مہم کے چھٹے روز گٹکھا کی فروخت، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ اس کاروبار سے وابستہ 3 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔اس مہم کے تحت ناندیڑ ضلع میں 2 اور ہنگولی ضلع میں 1 کارروائی سمیت مجموعی طور پر 3 کارروائیاں انجام دی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 88 ہزار 630 روپئے مالیت کا گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔مذکورہ اشیاء کے معاملے میں متعلقہ افراد کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 123 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس جرم کا مقدمہ سیشن کورٹ میں چلایا جاتا ہے اور جرم ثابت ہونے پر 10 سال تک قید کے ساتھ جرمانے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
پان ٹپریوں کی وسیع تلاشی مہم:
گٹکھا اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات کی پان ٹپریوں کے ذریعے ہونے والی فروخت پر روک لگانے کے لیے پولیس نے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ روز پورے ناندیڑ ریجن میں مجموعی طور پر 622 پان ٹپریوں کی جانچ کی گئی۔ گٹکھا کے ساتھ ساتھ منشیات کی ذخیرہ اندوزی کے ممکنہ مقامات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
’’خبر‘‘ ہیلپ لائن کو بڑھتا ہوا عوامی تعاون:
غیرقانونی کاروباروں کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے 9150100100نمبر پر ’’خبر‘‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے شہری غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق درست معلومات براہِ راست ڈی آئی جی دفتر تک پہنچا رہے ہیں۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناندیڑ ریجن شہاجی اماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گٹکھا، منشیات اور دیگر غیرقانونی کاروباروں سے متعلق معلومات مذکورہ نمبر پر فون یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے فراہم کریں اور اپنے علاقوں سے غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے