कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ حلقہ میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم

19ویں دن (56) مقدمات درج، (71) افراد کے خلاف کارروائی، 1 کروڑ 23 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ:21؍مئی ( نمائندہ اعتبار) یکم مئی تا 31 مئی 2026ء کے دوران ناندیڑ حلقہ میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کے 19ویں دن، ضلع لاتور کے گاندھی چوک پولیس اسٹیشن کی حدود میں 1,02,920 روپئے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا گیا، اور اس معاملہ میں ملزمان کے خلاف دفعہ 123 بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پورے دن کے دوران ناندیڑ حلقہ میں مٹکا و جوا کھیلنے اور کھلوانے والے کل (18) افراد کے خلاف مہاراشٹر جواء قانون کے تحت (8) مقدمات درج کیے گئے، جن سے 43,700 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے (33) افراد کے خلاف (33) مقدمات درج کرکے ان سے 74,280 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ غیر قانونی ریت نکالنے والے (6) افراد کے خلاف (3) مقدمات درج کرکے ان سے 1,16,38,000 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ مذکورہ کارروائیوں کے علاوہ اسلحہ قانون کے تحت (3)، کوٹپا قانون کے تحت (7) اور دیگر قوانین کے تحت مجموعی طور پر (56) کارروائیاں کی گئیں، جن میں ملوث ملزمان سے کل 1,23,73,495 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔
غیر قانونی کاروبار کی معلومات براہِ راست پولیس تک پہنچانے کے مقصد سے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے 9150100100نمبر پر ’’خبر‘‘ نامی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے، جسے شہریوں کی بڑھتی ہوئی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقے میں جاری غیر قانونی کاروبار کی معلومات اس نمبر پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے