कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: تلنگانہ سے لایا جانے والا 13 لاکھ 40 ہزار روپئے کا گانجہ ضبط

17 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:22؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ دیہی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست سے مہاراشٹر میں غیر قانونی طور پر لایا جانے والا گانجہ ضبط کر لیا اور اس معاملہ میں 17 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار روپئے کا مالِ مسروقہ ضبط کیا ہے۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پرشانت شندے کی رہنمائی میں جاری ’’آپریشن کریک ڈاؤن‘‘ کے تحت ضلع میں غیر قانونی دھندوں، جرائم اور بین ریاستی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس کی جانب سے چندا سنگھ کارنر علاقہ میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ناکہ بندی کے دوران دیگلور کی جانب سے ناندیڑ کی طرف آنے والی ماروتی کمپنی کی ڈیزائر کار مشتبہ انداز میں تیزی سے آتی دکھائی دی۔ پولیس نے گاڑی روکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈِکی میں سفید رنگ کے تھیلے میں چپکنے والی ٹیپ سے بند ڈبے برآمد ہوئے، جن میں سبز پتّوں اور ڈنڈیوں پر مشتمل گانجہ پایا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گانجہ تلنگانہ ریاست کے بودھن علاقہ سے لایا گیا تھا۔اس معاملہ کے مرکزی ملزم اکبر احمد خان پٹھان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ تفتیش میں دیگر ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں مادھو وٹھل جادھو، اتل کاوڑے، بالاجی کامبلے، شنکر اومار، سنتوش کارنیوواڑ، شیخ شفیع، شیخ صادق، محمد اسحاق محمد یوسف، محمد حمید، لنگڑ تشو، نواب، رؤف، سنگھرش پاولے اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ان تمام 17 ملزمین کے خلاف انسدادِ منشیات و نفسیاتی اثر رکھنے والے مادہ جات ایکٹ 1985 کے تحت جرم نمبر 433/2026 درج کیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران گانجا اور استعمال شدہ کار سمیت مجموعی طور پر 13 لاکھ 40 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس کارروائی میں پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر، پولیس سب انسپکٹر گیانیشور بھوسلے، باپُوراؤ چوہان، گیانیشور مٹھواڑ، پولیس عملہ سمیر احمد، وسنت کینڈر، کلیانکر، شنکر مالگے، پوار، سرملوار، دیوکتّے اور متعدد ہوم گارڈز نے حصہ لیا۔پولیس انتظامیہ کے مطابق ناندیڑ ضلع میں جاری بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کو روکنے کے لیے آئندہ بھی خصوصی مہم جاری رکھی جائے گی۔ اس کارروائی کے بعد منشیات اسمگلروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور شہریوں نے پولیس کی چوکسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے