कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر میں 12ویں جماعت کے نتائج مؤخر کرنے کا مطالبہ

NEET سے قبل اعلان پر اساتذہ تنظیم ABUSS کی تشویش

ملکاپور: یکم/ مئی (محمد احسان سر ) موصولہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے وقت کو لے کر اساتذہ کی تنظیم اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ (ABUSS) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کی تاریخ مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے. تنظیم کے امراوتی ڈویژن کے صدر عمر محمد خان کی قیادت میں اور تنظیم کے دیگر عہدیدران کی موجودگی میں ریاستی تعلیمی بورڈ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے. مکتوب میں کہا گیا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج اور قومی سطح کے اہم میڈیکل انٹری امتحان NEET کے درمیان صرف ایک دن کا وقفہ رکھا گیا ہے، جو طلبہ کے لیے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ تنظیم کے مطابق ایسے حساس وقت میں نتائج کا اعلان طلبہ کی توجہ کو منتشر کر سکتا ہے اور ان کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالنے کا خدشہ ہے. اساتذہ تنظیم نے نشاندہی کی کہ نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ کو مختلف رسمی کارروائیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے NEET جیسے اہم امتحان کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کے اعلان کی تاریخ میں تبدیلی ضروری ہے. تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان NEET امتحان کے کم از کم دو سے تین دن بعد کیا جائے، تاکہ طلبہ یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ امتحان میں شریک ہو سکیں. یہ مکتوب یکم مئی 2026 کو کھام گاؤں سے ارسال کیا گیا ہے، جس میں متعلقہ حکام سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے اور طلبہ کے مفاد میں مناسب فیصلہ لینے کی اپیل کی گئی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے