कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر میں ووٹر فہرستوں کی ’خصوصی جامع نظرِثانی‘ مہم

9 کروڑ 86 لاکھ ووٹروں کے گھروں تک پہنچے گا انتخابی نظام

ناندیڑ:14؍مئی (نمائندہ اعتبار) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک کی 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیرِ انتظام علاقوں میں ’خصوصی جامع نظرِثانی‘ (SIR) مہم کے تیسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم میں ریاست مہاراشٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں تقریباً 9 کروڑ 86 لاکھ ووٹروں کے اندراجات کی براہِ راست جانچ کی جائے گی۔
بی ایل او کی گھر گھر جاکر ملاقاتیں:
مہاراشٹر میں خصوصی جامع نظرِثانی مہم نہایت وسیع پیمانے پر چلائی جائے گی۔ اس کے تحت ریاست کے کل 9,86,44,413 ووٹروں کی تفصیلات کی تصدیق پولنگ اسٹیشن سطح کے آفیسرس (BLO) کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ آفیسرس ہر ووٹر کے گھر جاکر معلومات حاصل کریں گے۔ اس عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ ’بوتھ لیول ایجنٹس‘ (BLA) بھی ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔
مردم شماری کے کام سے ہم آہنگی:
فی الحال جاری مردم شماری کے کام میں مصروف فیلڈ مشنری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تیسرے مرحلے کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں یہ عمل جون کے مہینے سے شروع ہوکر اکتوبر میں مکمل ہوگا۔
مہاراشٹر کے لیے اہم شیڈول:
20 تا 29 جون 2026ء کے دوران بی ایل او کو تربیت اور ابتدائی تیاری کرائی جائے گی۔ اس کے بعد 30 جون تا 29 جولائی 2026ء کے درمیان گھر گھر جاکر ملاقاتیں کی جائیں گی۔
5 اگست 2026ء کو مسودۂ ووٹر فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 5 اگست تا 4 ستمبر 2026ء کے دوران دعوے اور اعتراضات درج کرائے جاسکیں گے۔ اس کے بعد 7 اکتوبر 2026ء کو حتمی ووٹر فہرست شائع کی جائے گی۔
سیاسی جماعتوں سے اپیل:
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام سیاسی جماعتوں سے ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنے ایجنٹس (BLA) مقرر کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے ووٹر فہرست میں موجود دُہرے ناموں اور فوت شدہ افراد کے نام حذف کرنے کے ساتھ ساتھ نئے اہل ووٹروں کے اندراج کے عمل کو مزید شفاف اور درست بنانے میں مدد ملے گی۔
ناندیڑ ضلع کی معلومات:
14 مئی 2026ء تک ووٹروں کی تعداد : 27,94,957
1. اسمبلی حلقے : 9
2. ووٹر رجسٹریشن آفیسرس : 9
3. اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسرس : 75
4. پولنگ اسٹیشن سطح کے آفیسرس : 3088
5. پولنگ اسٹیشن سطح کے سپروائزرس : 310

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے