कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراج سوا شِبِر ( کیمپ ) کو زبردست ردِعمل، 463 مستحقین کے کاموں کا ہوا نپٹارا

مَلکاپور : 10/ مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاعات کے مطابق ، ریاستی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ براہِ راست شہریوں تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کیے گئے ’’چھترپتی شیواجی مہاراج ریونیو سمادھان کیمپ‘‘ کو مَلکاپور میں زبردست عوامی ردِعمل حاصل ہوا۔ تحصیل دفتر اور میونسپل کونسل کے مشترکہ اشتراک سے جمعہ 8 مئی کو مقامی چانڈک اسکول میں منعقد اس کیمپ میں مجموعی طور پر 463 مستحقین کے مختلف کاموں کا موقع پر ہی تصفیہ کیا گیا.اس موقع پر رکنِ اسمبلی چین سکھ سنچیتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں کو عام شہریوں تک آسان اور فوری طور پر پہنچانا اور زیرِ التوا کاموں کو ایک ہی مقام پر مکمل کرنا اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں. کیمپ میں محکمہ مال کی جانب سے مختلف سرٹیفکیٹس، راشن کارڈ سے متعلق خدمات اور انتخابی شناختی کارڈ کے امور مکمل کیے گئے۔ محکمہ زراعت کی طرف سے اہل کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کر کے زرعی خود کفالت کا پیغام دیا گیا، جبکہ میونسپل کونسل کی جانب سے خواتین سیلف ہیلپ گروپس کو قرض کے چیکس تقسیم کیے گئے. مختلف محکموں کے تال میل سے کئی سرکاری اسکیموں کا فائدہ براہِ راست مستحقین تک پہنچایا گیا. پروگرام میں سب ڈویژنل آفیسر سنتوش شندے، تحصیلدار سمادھان سونَوَنے، نگر ادھیکش عتیق جواری والے، شکشا سبھاپتی اشانت وانکھیڑے، چیف آفیسر سنجے کیدار، بھومی ابھیلیکھ اپ ادھیکش ایکبوٹے، جل سمپدا محکمہ کے نائب انجینئر پاٹل، ایڈوکیٹ شاہد شیخ سمیت مختلف محکموں کے افسران، ملازمین، منڈل آفیسران، تعلقہ عملہ، نگر سیوک، سماجی کارکنان اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے. ایک ہی چھت کے نیچے مختلف سرکاری خدمات دستیاب ہونے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا. حاضرین نے اس اقدام کو انتظامیہ اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا. اس دوران مَلکاپور میں بار بار ہونے والی بجلی کٹوتی کے مسئلہ پر بھی رکن اسمبلی چین سکھ سنچیتی نے تشویش ظاہر کی اور انہوں نے مَلکاپور میں تعینات برقی انجینئر آیات اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کے فوری حل کی ہدایت دی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے