कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور کی معروف سماجی شخصیت الحاج بسم اللہ خان گل خان (بی جی خان صاحب) کا انتقال

ملکاپور: 7 /جون (محمد احسان سر) ملکاپور کی معروف، باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت، سابق ماہر ٹیکس انسپکٹر اور معصومیہ اردو ایجوکیشن سوسائٹی کے فعال رکن الحاج بسم اللہ خان گل خان ( بی جی خان صاحب ) کا آج بروز اتوار صبح تقریباً 10 بجے حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہوگیا. ان کی رحلت کی خبر پھیلتے ہی ملکاپور شہر اور اطراف کے علاقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی اور ان کے چاہنے والوں، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا. مرحوم کی عمر تقریباً 93 برس تھی. انہوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ ملکاپور نگر پریشد میں بطور ٹیکس انسپکٹر انتہائی دیانت داری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دیں. اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی اور عوامی روابط کی بدولت وہ عوام میں نہایت مقبول تھے. سرکاری خدمات کے ساتھ ساتھ مرحوم تعلیمی اور سماجی میدان میں بھی سرگرم رہے اور معصومیہ اردو ایجوکیشن سوسائٹی، ملکاپور کے رکن کی حیثیت سے اردو تعلیم کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے. بی جی خان صاحب کی شخصیت اخلاص، شرافت، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج تھی. ان کی وفات کو شہر کے سماجی، تعلیمی اور عوامی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے. مرحوم کی خدمات اور ان کی نیک یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی. مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر گلاب بابا خانقاہ، ملکاپور میں ادا کی گئی, بعد ازاں انہیں ملکاپور کے بیری قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں عوام، معززینِ شہر، سیاسی و سماجی کارکنان، متعلقین ، رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کرکے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا. اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین. شریکِ غم ڈاکٹر یوسف خان، ملکاپور ( ساکن دھامن گاؤں بڑھے)، الحاج حفیظ خان، صحافی فیروز خان فیروز، آصف خان سر، افروز خان، افسر خان، عمران خان سر، اویس خان، شاہد خان فیروز خان اور اہلِ ولی چوک، ملکاپور.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے