कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول میں شیخ وسیم سر عبوری انچارج پرنسپل نامزد

ملکاپور: 19 /مئی (محمد احسان سر ): مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور کا معروف و قدیم تعلیمی ادارہ زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ہمیشہ سے علمی و تعلیمی خدمات کے سبب نمایاں مقام رکھتا ہے. اس ادارے میں جماعت پنجم سے لے کر جونیئر کالج ( ساںٔنس/ آرٹس) تک طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اب تک ہزاروں طلبہ یہاں سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں. موصولہ اطلاعات کے مطابق اسکول ہٰذا کے پرنسپل محمد شاکر سر کے میڈیکل رخصت پر جانے کے باعث جونیئر کالج کے مدرس اور بیالوجی مضمون کے ماہر استاد شیخ وسیم شیخ سلیم سر کو عبوری انچارج پرنسپل نامزد کیا گیا ہے. شیخ وسیم سر تدریسی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور بیالوجی مضمون کو ماہرانہ انداز میں پڑھانے کے سبب طلبہ و اساتذہ میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں. ان کی عبوری انچارج پرنسپل کی حیثیت سے نامزدگی پر ادارہ اور شہر کے علمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. اس موقع پر سوسائٹی صدر الحاج رشید خان جمعدار ( سابق صدر بلدیہ )، صحافی محمد احسان سر، سید عقیل سر، سید وسیم سر، عزیز خان سر، عبدالحی سر، آصف خان سر، محمد شفیق سر اور محسن خان سر و دیگر نے گل دستہ پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. اسی طرح محمد فیضان سر، صابر خان سر، محمد حفیظ الرحمٰن، شکیل پٹیل سر، محمد شرجیل بابو، وقار بابو، محمد مزمل، سلمان صابر خان سمیت دیگر افراد نے بھی شیخ وسیم سر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے