कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو اسکول میں سیمی انگلش جماعت شروع کرنے کی تجویز منظور

ملکاپور:19/ مئی ( محمد احسان سر ): ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق مَلکاپور میونسپل کونسل کے زیر انتظام مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول میں جماعت پنجم کی سیمی انگلش کلاس شروع کرنے کی تجویز نگر پریشد کی منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ میں منظور کرلی گںٔی ہے. جنرل میٹنگ بتاریخ 19 مئی 2026 کے موضوع نمبر 15 پر کونسلر محترمہ عائشہ ذاکر میمن نے یہ تجویز پیش کی کہ مسلم طلبہ خصوصاً طالبات کے بہتر تعلیمی مستقبل کے پیش نظر شہر کے وسطی علاقے میں واقع اس اردو اسکول میں سیمی انگلش جماعت کا آغاز کیا جائے. محترمہ عائشہ ذاکر میمن نے اپنے میمو میں کہا کہ موجودہ دور میں انگلش میڈیم و سیمی انگلش تعلیم کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس لئے مسلم طبقہ کے بچوں خصوصاً لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے یہ قدم نہایت ضروری ہے. اس موقع پر صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہری جھنڈی دے دی اور کہا کہ بلدیہ ہمیشہ تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ رہی ہے اور طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا. میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر جماعت پنجم کیلئے سیمی انگلش کلاس شروع کی جاتی ہے تو اس کیلئے الگ ڈویژن (تُکڑی) کی منظوری محکمہ تعلیم کے ایجوکیشن آفیسر سے حاصل کرنا ضروری ہوگا. اس سلسلے میں اس تجویز پر اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر و تعلیمی محکمہ نگر پریشد جلد آئندہ کارروائی کرے گے. واضح رہے کہ اس تجویز کی منظوری کے بعد شہر کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی عملی سطح پر کاروائی مکمل کرکے اردو میڈیم طلبہ کے لئے سیمی انگلش پانچویں جماعت کا آغاز کردیا جاۓ گا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے