कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملت سوسائٹی آکولہ کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کے بعد، دلہن نے دیا NEET کا امتحان

اکولہ :6؍مئی (نمائندہ ) اجتماعی شادیاں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقوں کے لیے ایک معاشی ورثہ ہیں۔ ان کے ذریعے ہی ایک مہذب، باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ اس لیے ب اقلیتی سماج کے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی اجتماعی شادیاں میں کروا کر سماجی بیداری کی مثال قائم کریں۔ امیر لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ سادگی سے شادیاں کرنا اور کروانا سیکھیں آج اس اجتماعی شادی میں ملت اسکول کی طالبہ دلہن مصفیرا پروین مرحوم شیخ راجو نے شادی کے فوراً بعد NEET کے امتحان میں شرکت کی۔اور یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی بھی رکاوٹ معنی نہیں رکھتی۔اس اجتماعی شادیوں کے منتظم الحاج سرفراز نواز خان نے اپنے افتتاحی کلمات میں یہ بات کہی ۔۔اس موقع پر محمدیہ مسجد اندرا نگر آکوٹ فائل کے امام و خطیب مولانا عبدالغفار نے منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اپنے خطبہ میں کہا کہ ملت سوسائٹی کا یہ متاثر کن قدم دیگر تنظیموں اور معاشروں کے لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔ اس موقع پر ملت سوسائٹی کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ ربیع احمد خان، تنظیم کے نائب صدر، سابق پروفیسر محمد علی سر، سابق کونسلر ایڈوکیٹ اقبال صدیقی، کونسلر شیخ عبداللہ، اسماعیل بھائی ٹی وی والے، پروفیسر شارق حسین، انتظار حسن قریشی، شریف قریشی، قادر ٹھیکیدار، مولانا افضل خان، سابق پولیس افسر سید متین ،حکیم ریڈی میڈ والے،پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو، اشتیاق حسین، محمد افسر، محمد حسیب، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، شاہینہ تبسم، نورجہاں پروین، شمیم اختر، نعمت علی، سید مظہر، سید سہیل علی، سید عتیق ، خورشید علی، اظہار احمد، عبدالرازق، محمد فیاض، اور دیگر معززین موجود تھے۔ پرنسپل مبین الرحمان، اشتیاق حسین اور محمد افسر نے نکاح میں وکیل اور گواہ کے طور پر کام کیا۔ مولانا عبدالغفار نے نکاح کا خطبہ دیا، اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔صوفی خان، ایاز خان، آصف خان، عبدالغفار، قاضی اظہر مصیب، جواد نعیم خان، شہزاد خان سمیت تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے