कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مراٹھواڑہ میں الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کی منفرد پہچان

تعلیم کے ساتھ مسابقتی امتحانات اور عملی زندگی کی مہارتوں پر زور۔دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات میں مسلسل کئی برسوں سے صد فیصد نتائج کی روایت برقرار

ناندیڑ:18؍مئی ( راست) ناندیڑ کی سرزمین پر علم کے چراغ روشن کرنے والا ادارہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس نے تعلیمی سال 26-2025 میں کے جی سے لے کر بارہویں جماعت تک شاندار نتائج پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف ناندیڑ بلکہ پورے مراٹھواڑہ میں اپنی منفرد پہچان بنا چکا ہے اور گزشتہ 20 برسوں کی مسلسل محنت نے اسے کامیابی کی ایک روشن مثال بنا دیا ہے۔
الرضوان کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں صرف نصابی تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ طلباء میں مسابقتی امتحانات کے تئیں شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ طلباء کو ابتدا ہی سے بڑے خواب دیکھنے، مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اسی کے ساتھ طلباء میں لائف اسکل ڈیولپمنٹ یعنی عملی زندگی کی مہارتوں ( خود اعتمادی، قیادت، وقت کی پابندی اور فیصلہ سازی جیسی صلاحیتیں) پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ وہ نہ صرف امتحانات میں بلکہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہو سکیں۔
ادارہ کی سب سے بڑی کامیابی اس کے مسلسل صد فیصد نتائج ہیں۔دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات میں مسلسل کئی برسوں سے صد فیصد نتائج برقرار رکھنا الرضوان کے معیاری تعلیمی نظام اور مؤثر تربیتی حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔2026 میں بھی دسویں جماعت کے نتائج مکمل طور پر کامیاب رہے، جہاں 81 طلباء میں سے تقریباً 50 طلباء نے 70 سے 95 فیصد کے درمیان نمایاں نمبرات حاصل کیے۔ پہلی بیچ سے لے کر تیرہویں بیچ تک مسلسل 100 فیصد نتائج کی روایت برقرار رہنا ادارہ کی استقامت اور اعلیٰ معیار تعلیم کی زندہ مثال ہے۔بارہویں جماعت میں بھی کامیابی کا یہی درخشاں سلسلہ برقرار رہا ، جبکہ مختلف مضامین کے گروپوں میں بھی طلباء نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے میدان میں داخلے کے لیے ہونے والے اہم امتحانات جیسے NEET اور MHT-CET میں بھی الرضوان کے طلباء کی نمایاں کامیابیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ ادارہ اپنے طلباء کو عملی میدان کے لیے مکمل طور پر تیار کر رہا ہے۔ گزشتہ 2025 میں نیٹ کے 100 فیصد نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ نیٹ ریپیٹ بیچ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ڈاکٹر بنانے کا مشن نہایت کامیابی سے جاری ہے، اور 2026 کے لیے بھی یہی امیدیں روشن ہیں کہ تمام طلباء کامیابی حاصل کریں گے۔
الرضوان کی کامیابی کے پسِ پردہ ایک منظم اور جامع تعلیمی نظام کارفرما ہے، جس میں مکمل دن پر مشتمل تدریسی نظام، مکمل سیکھنے کا مربوط طریقہ، مضامین کے ماہرین کی نگرانی، اور کے جی سے نویں جماعت تک انٹرنس امتحانات کا انعقاد شامل ہے۔ ٹیم ورک کے جذبے کے ساتھ طلباء کی رہنمائی کی جاتی ہے، جبکہ کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں سینکڑوں طلباء کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ یہ تمام اقدامات طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مسابقتی امتحانات کی تیاری کے میدان میں بھی الرضوان پیش پیش ہے۔ 24-2023 سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے لیے فاؤنڈیشن کورس کے تحت خصوصی تیاری کروائی جا رہی ہے، جہاں UPSC اور MPSC جیسے اعلیٰ امتحانات کے لیے بنیاد مضبوط کی جاتی ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خصوصی اعزازات دے کر ان کے اندر مسابقتی جذبے کو مزید پروان چڑھایا جاتا ہے۔ادارہ کی دور اندیش منصوبہ بندی کے تحت طلباء کو نہ صرف ڈاکٹر اور انجینئر بلکہ وکیل اور اعلیٰ سرکاری عہدوں تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی اعلیٰ ملازمتوں کے لیے بھی طلباء کو تیار کیا جا رہا ہے، جس کے لیے مختلف فاؤنڈیشن امتحانات اور رہنمائی پروگرام جاری ہیں۔
اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے تمام کامیاب طلباء و طالبات، اساتذہ اور عملہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الرضوان آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیتا رہے گا۔ادارہ کی پرنسپل محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ نے بھی کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ الرضوان اپنے معیاری تعلیمی نظام کے ذریعے مستقبل میں بھی طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت بنتا رہے گا۔واضح رہے کہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کامیابی اور علم کا ایک معتبر مرکز بن چکا ہے، جہاں سے نکلنے والے طلباء اپنی محنت سے مستقبل کو سنوار رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے