कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینۃ العلوم لال باڑہ میں جماعت ہفتم کے طلبہ و طالبات کی الوداعی تقریب

ناندیڑ:22؍اپریل (راست) آج بتاریخ 22؍ اپریل 2026 مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینۃ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں مدرسۂ ہذا کے صدر معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کی صدارت میں جماعت ششم کے طلبہ و طالبات نے جماعت ہفتم کے لیے الوداعی تقریب منعقد کی۔ اس شاندار تقریب میں شفٹ دوم کے میزبان ٹیچرز کے ساتھ شفٹ اول سے محترمہ سیدہ کہکشاں انجم صاحبہ، محترمہ زاہدہ کوثر صاحبہ اور محترم مصطفیٰ خان نے شرکت کی۔ مدرسۂ ہذا کے سینئر معلم محترم مجیب الدین فاروقی صاحب نے بھی شرکت کی۔ کلاس ٹیچر محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ نے طلبہ و طالبات کو بہترین اور مؤثر انداز میں مستقبل کے لیے نصیحتیں کیں۔ محترم نعیم احمد صاحب نے طلبہ و طالبات کو موبائل کے مثبت تعلیمی استعمال کرنے اور موجودہ حالات کے تناظر میں موبائل کے زیادہ استعمال سے بچنے کے لیے مفید مشورے و ہدایات دیں۔ جماعت ہفتم کے اسٹوڈنٹس نے اسکول سے اپنے لگاؤ اور اساتذہ کے مشفقانہ رویے نیز طریقۂ تدریس پر اظہارِ خیال کیا۔ کلاس ٹیچر کی جانب سے مہمان اساتذہ کے ہاتھوں اسٹوڈنٹس میں دینی کتب کی تقسیم عمل میں آئی۔ بعد ازاں صدرِ جلسہ کی نصیحتوں کے ساتھ صدارتی تقریر پر پروگرام الوداعی تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ پروگرام کے ناظم پروگرام نعیم سر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام کے بعد اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ریفریشمنٹ کیا، بہت ہی خوشگوار ماحول رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے