कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مثالی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو اس کا خیال رکھیں :ضلع کلکٹر کرڈیلے

ودھان پریشد انتخابات کے پیش نظر محکمہ جاتی سربراہان کے ساتھ اجلاس

ناندیڑ:21؍مئی (نمائندہ اعتبار) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مہاراشٹر ودھان پریشد کے ناندیڑ مقامی خود مختار حلقہ کی دو سالہ انتخابی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع میں 18 مئی سے مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس ضابطہ کی خلاف ورزی نہ ہو، اس کے لیے تمام محکموں کے سربراہان کو احتیاط برتنے کی ہدایت ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی آفیسر راہول کرڈیلے نے دی۔ضلع کلکٹر دفتر کے اجلاس ہال میں آج تمام محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میگھنا کاؤلی ، میونسپل کارپوریشن کے کمشنرڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، نائب ضلع کلکٹر (جنرل) اجئے شندے ، نائب ضلع کلکٹر (انتخابات) راج کمار مانے سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ناندیڑ مقامی خود مختار حلقہ کے ودھان پریشد انتخابات کے لیے ضلع میں کل 8 پولنگ مراکز قائم کیے جائیں گے، جہاں 18 جون 2026ء کو صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 جون 2026ء کو کی جائے گی۔ اس انتخاب کے پیش نظر ضلع میں 18 مئی سے مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔قحط، پانی کی قلت یا قدرتی آفات جیسی ہنگامی صورتحال کے علاوہ ضابطۂ اخلاق کے دوران سرکاری منصوبوں کی تشہیر یا نئی اسکیموں کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح نئی منظوری دینا یا سرکاری کاموں کا افتتاح کرنا بھی ممنوع ہے۔ گرام سبھا یا کسی بھی سرکاری دفتر میں افسران و ملازمین کی موجودگی میں سیاسی اجلاس منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ووٹروں پر اثر انداز ہونے والا کوئی بھی کام اس مدت میں نہ کیا جائے، اس بارے میں واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں کسی بھی منصوبہ یا سیاسی شخصیات کی تصاویر نہ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ افراد سے اس ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقع پر نائب ضلع کلکٹر راج کمار مانے نے انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات کی تفصیلات پیش کیں اور آزاد و منصفانہ ماحول میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ نائب ضلع کلکٹر اجئے شندے نے ابتدائی خطاب میں انتخابی پروگرام کی تفصیلی معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات نہ ہونے کے سبب ان کے ارکان ووٹر نہیں ہوں گے۔اجلاس سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ایک نشست منعقد کی گئی، جس میں ووٹنگ کے طریقہ کار، انتخابی مہم کے قواعد، اجازت ناموں اور انتخابی کمیشن کی ہدایات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے