कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول کا تعلیمی سفر کامیابیوں سے روشن، ایس ایس سی امتحان میں 96 فیصد کامیابی حاصل

بلند حوصلے ، مضبوط ارادے شاندار نتائج

پربھنی:8؍مئی (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیرِ انصرام چلنے والا ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے، اس نے امسال ایس ایس سی امتحان میں 95.95 فیصد شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی نمایاں شناخت قائم رکھی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سال اسکول کے 321 طلبہ نے ایس ایس سی امتحان میں شرکت کی، جو شہر کے اردو میڈیم اسکولوں میں سب سے زیادہ تعداد مانی جا رہی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر شہر بھر کے تعلیمی و سماجی حلقوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع افضل سیٹھ پاڈیلا،( صدر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی) غلام محمد مٹھو،( سیکریٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی) اسکول کمیٹی چیئرمین محمدموسیٰ یوسف ناگانی،خمیسہ محمد جنید( رکن دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی)اور دیگر عہدیداران نے اسکول کے صدر مدرس، تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت، خلوص اور بہترین تعلیمی خدمات کو سراہا۔ذمہ داران نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی اساتذہ کی انتھک محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے قوم و ملت کا نام روشن کرتا رہےگا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے