कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لوک عدالت میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے 1 کروڑ 46 لاکھ روپئے مالیاتی ٹیکس وصول کیا

ناندیڑ: 9؍مئی(نمائندہ اعتبار) ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی اور ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے 9؍مئی 2026ء کو میونسپل کارپوریشن کی مرکزی انتظامی عمارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آیا۔ لوک عدالت کے تحت جائیداد مالکان کو اُن کے مالیاتی ٹیکس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے تعاون فراہم کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو مالیاتی ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔اس قومی لوک عدالت کے لیے ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے بقایاجات رکھنے والے جائیداد مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ اسی سلسلے میں 9؍مئی 2026ء کو صبح 10:30 بجے سے لوک عدالت کی کارروائی شروع کی گئی۔قومی لوک عدالت میں شریک ہونے والے جائیداد مالکان کو میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، جج ڈی۔ ایس۔ نمبالکر (پینل سربراہ) اور ایڈیشنل کمشنر نلیش سنکیوار نے قانونی امور سے واقف کرواتے ہوئے ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔آج منعقدہ قومی لوک عدالت میں جملہ 753 جائیداد مالکان نے بقایا جات پر دی جانے والی 80 فیصد رعایت اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجموعی طور پر 1 کروڑ 46 لاکھ روپئے مالِیاتی ٹیکس کی ادائیگی کی۔اس قومی لوک عدالت میں پرنسپل ضلع جج این۔ کے۔ برمہو، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے ، سکریٹری لیگل سرویس اتھاریٹی ایس۔ جی۔ دیشپانڈے، جج ڈی۔ ایس۔ نمبالکر، شریک دیوانی جج سطح ناندیڑ (پینل سربراہ)، ایڈوکیٹ سمیع اللہ خان، ایڈیشنل کمشنر نلیش سنکیوار، اسسٹنٹ کمشنر منیشا نرسالے، سسٹم منیجر سداشیو پتنگے، میونسپل کارپوریشن کے چھ علاقائی دفاتر کے علاقائی آفیسر مرزا فرحت اللہ بیگ، رمیش چورے، راون سونسلے، گوتم کوڈوے، نلاوتی ڈاورے، راجیش جادھو، عدالتی ملازمین ایم۔ بی۔ بھوسی کر، ایم۔ پی۔ ساورکر، بی۔ این۔ منسکرگیکر، تمام علاقائی دفاتر کے وصولی سپروائزر، وصولی کلرک اور ان کے معاونین موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن حدود کے جن جائیداد مالکان نے اب تک اپنے مالیاتی ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے، اُن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیکس ادا کریں تاکہ مستقبل میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضبطی، نل کنکشن منقطع کرنے، ڈرینیج بند کرنے اور جائیداد کی نیلامی جیسی ناخوشگوار کارروائیوں سے بچا جا سکے۔ یہ اپیل میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے نے جائیداد مالکان سے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے