कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قندھار پولیس کی کارروائی: 8.88 لاکھ روپئے مالیت کا ممنوعہ گٹکا ضبط، ایک ملزم گرفتار

ناندیڑ: 20 جولائی (نمائندہ اعتبار): پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ضلع ناندیڑ میں ممنوعہ گٹکا، خوشبودار پان مصالحہ اور تمباکو سے متعلق اشیاء کی غیر قانونی فروخت اور نقل و حمل کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران قندھار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ 88 ہزار 640 روپئے مالیت کا ممنوعہ گٹکا، پان مصالحہ، تمباکو اور نقل و حمل میں استعمال ہونے والی ٹویوٹا اٹيوس کار (MH-48-BH-0634) ضبط کر لی، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈِگرس (بُدرک) کے راستے ایک چار پہیہ گاڑی میں بڑی مقدار میں ممنوعہ گٹکا اور پان مصالحہ لے جایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کی۔ مشتبہ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے اسے قابو میں لے لیا۔تلاشی کے دوران گاڑی سے 3,05,760 روپئے مالیت کا ومل پان مصالحہ، 1,31,040 روپئے مالیت کا تمباکو، 25,920 روپئے مالیت کا رجنی گندھا خوشبودار پان مصالحہ، 25,920 روپئے مالیت کا رجنی گندھا پان مصالحہ اور 4 لاکھ روپئے مالیت کی کار برآمد ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 8,88,640 روپئے ہے۔اس معاملے میں امر سنجے کامبلے (26 سال، ساکن ڈِگرس بُدرک) اور بالو وڈجے کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 123، 3(5) اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعہ 59 کے تحت قندھار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش قندھار پولیس کر رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے